ہندوستان کی مشہور کاروباری شخصیت اور اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری ٹو لام سے ملاقات کی ہے۔اس ملاقات کے سلسلے میں جانکاری انہوں نے اپنے ایک ایکس پوسٹ کے ذریعے دی ہے ،جس میں انہوں نے ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں ۔ اپنے ایکس پوسٹ پر گوتم اڈانی نے اپنی پوسٹ میں ٹو لام کی بولڈ اصلاحات اور ویتنام کو توانائی، لاجسٹکس، پورٹس اور ایوی ایشن میں علاقائی رہنما بنانے کے ویژن کی تعریف کی، اور اس بات کا ذکر کیا کہ وہ اس تبدیلی کے سفر میں حصہ لینے اور بھارت-ویتنام کے درمیان اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے کے خواہشمند ہیں۔
واضح رہےکہ یہ ملاقات اس تناظر میں اہم ہے کہ ویتنام، جو ایک کمیونسٹ ملک ہے، حال ہی میں نجی معیشت کو فروغ دینے کے لیے نئی پالیسیاں متعارف کروا رہا ہے، جو کہ 4 مئی 2025 کو ٹو لام کی زیر نگرانی منظور کی گئیں۔ اڈانی گروپ، جو توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے جانا جاتا ہے، پہلے سے ہی ویتنام میں 3 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جس میں سمندری بندرگاہوں اور قابل تجدید توانائی کے منصوبے شامل ہیں۔ یہ ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ تزویراتی شراکت داری کو مضبوط کرنے کی کوشش کو ظاہر کرتی ہے، جو 2016 میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی دورے کے دوران جامع تزویراتی شراکت داری کے طور پر اپ گریڈ ہوئی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور امریکی سفیر سرجیو گور نے ریلائنس انڈسٹریز کے جام…
وزیر اعظم نریندر مودی 25 اکتوبر 2026 کو اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی کا دورہ کریں…
دہلی ہائی کورٹ 22 اکتوبر کو آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا…
اتر پردیش کے گورکھپور کے گلریہا علاقے میں درگا مورتی وسرجن کے دوران ٹریکٹر ٹرالی…
اجین سے ایودھیا تک دگ وجے سنگھ کی تقریباً 900 کلومیٹر طویل ’ستیہ سناتن سوا…
ہندوستان کی آزادی کے وقت تاریخی سینگول کی تیاری میں اہم کردار ادا کرنے والے…