ٹیم انڈیا نے بدھ (04 نومبر) کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ونڈے میچ ڈکورتھ لوئس کے تحٹ 5 وکٹ سے جیت اپنے نام کرلی۔ آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے گئے مقابلے میں کئی بار بارش کا خلل دیکھنے کوملا، جس کے سبب ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کو ڈکورتھ لوئس اسٹرن یعنی ڈی ایل ایس کے تحت تبدیل شدہ ہدف (32 اوورمیں 143 رن) دیا گیا۔ ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کی طرف سے وراٹ کوہلی نے 51 گیندوں میں 74 رنوں کی سب سے بڑی اننگ کھیلی، جس میں 13 چوکے اورایک چھکا شامل ہے۔
ہندوستان نے ٹاس جیت کرگیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کے لئے اتری نیوزی لینڈ 40.2 اوورمیں صرف 185 رنوں پرآل آوٹ ہوگئی۔ ٹیم کے لئے سلامی بلے باز ٹیم سیفرٹ نے 3 چوکے اور2 چھکے لگاکر 38 رنوں کی سب سے بڑی اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ نمبر-11 پراترے بلیئرٹکنر نے 34 رنوں کی اننگ کھیل کراہم تعاون دیا، جس کی بدولت ٹیم نے 150 رنوں کا اعدادوشمارپارکیا۔ اس دوران ہندوستان کے لئے ارش دیپ سنگھ نے سب سے زیادہ 4 وکٹ حاصل کئے۔
A strong start in Auckland as India go 1-0 up in the ODI series 👏
📝: https://t.co/jdZ9ThMt2k https://t.co/qXM7783FZH
— ICC (@ICC) November 4, 2026
ٹیم انڈیا کا کمال، یکطرفہ ملی جیت
ہدف کے تعاقب کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ پہلے اوورمیں روہت شرما (00) پرآوٹ ہوگئے۔ پھروراٹ کوہلی اورشبھمن گل نے دوسرے وکٹ کے لئے 104 گیندوں میں 113 رنوں کی شراکت داری کی۔ ٹیم کودوسرا جھٹکا 114 رنوں کے اسکورپرلگا، جب شبھمن گل آوٹ ہوئے۔ شبھمن گل نے 56 گیندوں میں 5 چوکے لگاکر37 رن بنائے۔ کچھ دیربعد وراٹ کوہلی بھی پویلین لوٹ گئے۔ 124 رنوں پرتیسرا وکٹ گرا۔ بلے بازی کے لئے آئے اکشرپٹیل پہلی گیند پرہی آوٹ ہوگئے۔ 124 رنوں پرچوتھا بلے باز بھی پویلین لوٹ گیا۔ آگے بڑھتے ہوئے 136 رنوں پرٹیم کا پانچواں وکٹ گرا، جب شرے یس ایئر (15 رن) پرآوٹ ہوئے۔ پھر کے ایل راہل (03) اور نمن دھیر (05) نے چھٹے وکٹ کے لئے 6 گیندوں میں 7 رنوں کی ناقابل شکست شراکت داری کرکے ٹیم کو جیت کی لائن پارکرا دی اورہندوستان نے 22.5 اوورمیں ہدف حاصل کرلیا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
وزیر اعظم سے بات چیت کے دوران وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے سمندری طوفان…
بدھ مذہب میں اسٹوپوں کو خصوصی مقام حاصل ہے۔ انہیں صرف مذہبی یادگار نہیں سمجھا…
امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔ مشی گن کی سینیٹ…
امت شاہ نے کہ پھڑکے کے لیے ملک کی آزادی اور ہندوستانیوں کے وقار کے…
اس شلوک کا ایک اہم پیغام یہ بھی ہے کہ دولت، عہدے اور مادی آسائشوں…
گریپ کا چوتھا مرحلہ آلودگی کی انتہائی سنگین صورت حال میں نافذ کیا جاتا ہے۔…