اسپورٹس

IND Vs WI: روہت شرما کی شاندار کپتانی، ان فیصلوں کے باعث 150 رنز پر سمٹی ویسٹ انڈیز

IND Vs WI: ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جا رہے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے پہلے دن ایسا لگ رہا ہے کہ میچ بھارت کی گرفت میں ہے۔ ٹاس ہارنے کے باوجود بھارت نے ویسٹ انڈیز کو صرف 150 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد دن کا کھیل ختم ہونے تک ٹیم انڈیا نے بغیر کسی نقصان کے 80 رنز بھی بنا لیے ہیں۔ ٹیم انڈیا کے سابق کرکٹر دنیش کارتک نے اس کامیابی کا کریڈٹ روہت شرما کی کپتانی کو دیا ہے۔

کارتک کا ماننا ہے کہ یہ روہت شرما کی کپتانی کا جادو ہے کہ ہندوستان نے پہلے دن ہی میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔ دنیش کارتک نے روہت شرما کے وہ فیصلے بھی بتائے جس کی وجہ سے مخالف ٹیم کے بلے باز بھارتی باؤلرز کے سامنے بری طرح فلاپ ہو گئے۔

کارتک نے کہا، ’’پہلے دن روہت شرما نے شاندار کپتانی کی۔ روہت شرما نے اس وقت مختصر بولنگ کا استعمال کیا جب ہولڈر ویسٹ انڈیز کے لیے اچھا کھیلنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس کا فائدہ انہیں ملا اور سراج کو لا کر وہ شراکت توڑنے میں کامیاب ہو گئے۔ اس کے بعد روہت شرما نے جڈیجا اور اشون کو بولنگ پر لگایا۔ نتیجہ اتنا اچھا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 150 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

روہت شرما عظیم بلے باز

واضح رہے کہ ڈبلیو ٹی سی فائنل میں شکست کے بعد روہت شرما کی کپتانی پر سوالات اٹھ رہے تھے۔ تاہم، فی الحال روہت شرما نے ان سوالوں کا جواب دیا ہے۔ لیکن روہت شرما کے لیے راستہ اتنا آسان نہیں ہے۔ روہت شرما کو ناقدین کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے بلے سے بڑی اننگز کھیلنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں- India vs West Indies: آر اشون کی شاندار گیند بازی کی بدولت ٹیم انڈیا کی پکڑ مضبوط، ہندوستانی اسپنر نے 5 وکٹ لے کر توڑ دیئے ہیں کئی بڑے ریکارڈ

روہت شرما نے پہلے دن شاندار فارم کا مظاہرہ کیا۔ دن کے کھیل کے اختتام تک روہت شرما 30 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ روہت شرما اور یشسوی جیسوال نے پہلی وکٹ کے لیے 80 رنز کی شراکت داری کی۔ جیسوال 40 رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست پویلین لوٹ گئے۔ دوسرے دن ہندوستان کی نظریں ویسٹ انڈیز پر پہلی اننگز کی بڑی برتری پر ہوگی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وی سبرامنیم کو بنایا گیا نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کا چیئرمین

ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…

25 minutes ago

Shahrukh Khan movie KING: سوجوئے گھوش نہیں سدھارتھ آنند ڈائریکٹ کریں گے شارخ خان-سہانا  خان کی فلم ‘کنگ’

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…

32 minutes ago

No Detention Policy: ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘ختم، اب پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات میں ناکام ہونے والے طلباء ہوں گے فیل

مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…

49 minutes ago

نوجوانوں کے زخموں پرنمک چھڑک رہی ہے حکومت… نوکری کی درخواست فارم پرجی ایس ٹی لگانے سے برہم ہوئیں پرینکا گاندھی

کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…

1 hour ago

All I Want for Christmas: فن لینڈ کے سفارت خانے میں فلم ‘آل آئی وانٹ فار کرسمس’ کا ورلڈ پریمیئر

اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…

2 hours ago