اسپورٹس

T20 World Cup 2026:بھارت یا پاکستان کس کی ہوگی جیت، کس کو ملے گی ہار

نئی دہلی :آج شام سات بجے سے کرکٹ شائقین کی نظریں ٹی وی اسکرین اور موبائل فون پر جمی ہوں گی، کیونکہ 2026 ٹی20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان آمنے سامنے ہوں گے۔ آئی سی سی ایونٹس میں دونوں ٹیموں کا مقابلہ ہمیشہ سنسنی خیز رہا ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ  ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں بھارت کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ بیشتر مواقع پر بھارتی ٹیم نے پاکستان کو شکست دی ہے اور اہم میچوں میں دباؤ کو بہتر انداز میں سنبھالا ہے۔ایشیا کپ 2025 میں بھی بھارت نے پاکستان کو تین مرتبہ ہرایا تھا، جس سے بھارتی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ لیکن موجودہ مقابلہ سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں حالات مختلف نوعیت کے ہیں۔ یہی پہلو پاکستان کے لیے امید کی کرن بن سکتا ہے اور بھارت کے لیے چیلنج۔

سب سے اہم عنصر پچ اور موسمی حالات ہیں۔ بھارت نے اب تک اپنے دونوں میچ فلیٹ پچز پر کھیلے، جہاں بیٹنگ کے لیے سازگار حالات تھے اور بڑے اسکور دیکھنے کو ملے۔ اس کے برعکس سری لنکن پچز پر اسپنرز کو خاصی مدد مل رہی ہے۔ گیند سست روی سے آتی ہے اور ٹرن بھی زیادہ ملتا ہے۔ پاکستانی کھلاڑی ان حالات سے بخوبی واقف ہیں اور انہوں نے ماضی میں یہاں بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔ ایسے میں بھارتی بیٹرز کو اچانک بدلتی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونا آسان نہیں ہوگا۔پاکستانی اسپنر عثمان طارق ان دنوں خاصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ان کے بولنگ ایکشن اور رفتار میں تنوع کو بھارتی بیٹنگ لائن کے لیے ممکنہ خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے نیٹس میں اسی طرز کی گیندوں کی پریکٹس بھی کی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ انہیں سنجیدگی سے لے رہی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہےکہ  ٹورنامنٹ میں بھارت کی ایک کمزوری بھی سامنے آئی ہے، وہ ہے اسپن کے خلاف درمیانی اوورز میں وکٹیں گنوانا۔ نامیبیا کے خلاف میچ میں کپتان گیرہارڈ ایراسمس نے انیسویں اوور میں تین وکٹیں لے کر بھارتی اسکور کو محدود کر دیا تھا۔ اسی طرح امریکہ کے خلاف میچ میں رنکو سنگھ اور ہاردک پانڈیا بھی اسپن کے خلاف جلد آؤٹ ہو گئے تھے۔مجموعی طور پر دیکھا جائے تو اگرچہ بھارت کا ریکارڈ مضبوط ہے، مگر کولمبو کی پچ اور پاکستانی اسپن اٹیک آج کے میچ کو متوازن بنا رہے ہیں۔ جو ٹیم حالات کے مطابق بہتر حکمت عملی اپنائے گی، وہی اس ہائی وولٹیج مقابلے میں کامیابی حاصل کرے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Rahul Gandhi: ’ہمارے ملک کے ساتھ جو کیا گیا، وہ غداری ہے، کوئی بھی بچ نہیں پائے گا‘، آکاشوانی کے اندر سے راہل گاندھی کا بڑا بیان

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر ’انڈیا‘ بلاک کے تقریباً 300…

51 seconds ago

Protest in Delhi: راہل گاندھی کا الگ ہی انداز ہے ، اکھلیش حراست میں، الیکشن کمیشن کے دفتر پر اپوزیشن کا زبردست احتجاج

پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب بڑھ رہے اپوزیشن کے مارچ کو…

26 minutes ago

Francis Halzen Awarded Nobel Prize in Physics: فرانسس ہالزن کو فزکس کا نوبیل انعام، کائنات کے پراسرار ذرات کی دریافت پر اعزاز

نوبیل انعام کے فاتحین کو دسمبر میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں اعزاز سے…

38 minutes ago

Rahul Gandhi: آکاشوانی بھون میں 2 گھنٹے سے دھرنے پر بیٹھے راہل گاندھی، بولے- ہمیں کیوں روکا؟

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے منگل کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن…

1 hour ago

Drishyam 3: انہیں کسی اور ٹیک کی ضرورت نہیں پڑتی، شریا سرن نے ’دریشیم 3‘ کے ساتھی اداکار اجے دیوگن کی تعریف کی

اداکارہ نے فلم کے ہدایت کار ابھشیک پاٹھک کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا،…

2 hours ago