اسپورٹس

IND vs NZ: سیمی فائنل کے بالکل قریب پہنچی ٹیم انڈیا، جانئے پاکستان پر کیوں چھائے بحران کے بادل؟

IND vs NZ: نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ہندوستان نے ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی طرف ایک اور قدم بڑھا دیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے اب تک پانچ میچ کھیلے ہیں اور سبھی میں فتح حاصل کی ہے۔ وراٹ کوہلی نے بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اگر پاکستان کی بات کی جائے تو اس پر بحران کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ پاکستان کا افغانستان کے ساتھ میچ پیر کو چنئی میں کھیلا جانا ہے۔ اگر پاکستان اس میچ میں ہار جاتا ہے تو اس کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔

بھارت پہنچا سیمی فائنل کے قریب

ہندوستان نے اب تک پانچ میچ کھیلے ہیں اور سبھی جیت چکے ہیں۔ وہ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے۔ اس کے 10 پوائنٹس ہیں۔ ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا، پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کو شکست دی ہے۔ ہندوستان کا اگلا میچ انگلینڈ کے خلاف ہے۔ یہ میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد سری لنکا کے ساتھ میچ ہے۔ یہ دونوں میچ جیت کر ٹیم انڈیا سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔ اسے ابھی چار میچ کھیلنے ہیں۔

مشکل میں ہے پاکستان کرکٹ ٹیم

بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم اب تک چار میچ کھیل چکی ہے اور دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے 4 پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان کو ابھی پانچ میچ کھیلنے ہیں۔ اس کا اگلا میچ افغانستان کے خلاف ہے۔ اگر وہ یہ میچ ہار جاتی ہے تو پریشانی بڑھ جائے گی۔ پاکستان کا نیٹ رن ریٹ بھی مائنس میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں- India won against New Zealand: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، کوہلی بنے مردِمیدان

نیوزی لینڈ-جنوبی افریقہ بھی دعویدار

نیوزی لینڈ کو بھلے ہی بھارت کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ہو لیکن ٹیم فارم میں ہے اور سیمی فائنل کا دعویٰ کر رہی ہے۔ نیوزی لینڈ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اس نے پانچ میں سے چار میچ جیتے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی بات کریں تو اس نے چار میں سے تین میچ جیتے ہیں۔ یہ دونوں ٹیمیں بھی سیمی فائنل کی دعویدار ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

15 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

44 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

1 hour ago