اسپورٹس

SAFF Championship Final 2023: ہندوستان نے 9ویں بار جیتا سیف چمپئن شپ، فائنل میں کویت کو پنالٹی شوٹ آوٹ میں ہرایا

SAFF Championship Final 2023: ہندوستان نے پنالٹی شوٹ آوٹ میں کویت کو 4-5 سے شکست دے کر فٹبال چمپئن شپ 2023 کا خطاب جیت لیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے 9ویں بار اس ٹرافی پرقبضہ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں فل ٹائم کے بعد ایکسٹرا ٹائم میں بھی 1-1 کے اسکور پر رہیں، جس کے بعد میچ پنالٹی شوٹ آوٹ میں چلا گیا۔

پنالٹی شوٹ آوٹ میں ایک بار ہندوستان کی ٹیم نے سبقت بنالی تھی، لیکن ادانتا سنگھ اپنا شاٹ گول پوسٹ کے اوپر مار بیٹھے اور اس کے بعد کویت نے برابری کا گول داغ دیا۔ اب نتیجہ سڈن ڈیتھ کے ذریعہ نکلنا تھا، جہاں ہندوستان کے لئے نا اوریم مہیش سنگھ نے پہلے شاٹ لیتے ہوئے گول داغ دیا۔ جبکہ کویت کے کپتان خالد کے شاٹ کو گول کیپر گرپریت سنگھ نے روک کر ٹیم کو 9ویں بار ٹرافی دلا دی۔ گرپریت نے سیمی فائنل میں بھی لبنان کے خلاف پنالٹی شوٹ آوٹ میں دو شاٹ روک کر ٹیم انڈیا کو فائنل میں پہنچانے میں بڑا کردار ادا کیا تھا۔
مقررہ وقت میں نہیں نکلا نتیجہ

اس کے پہلے فائنل مقابلے میں کویت نے شروعاتی حملہ کیا اور 14ویں منٹ میں گول داغ کر سبقت حاصل کرلی۔ کویت کی طرف سے شبیب علی خالدی نے گول کیا، لیکن ہندوستان نے پہلے ہاف کے اختتام پر پہلے گول داغ کر اسکور کو 1-1 کردیا۔ چانگٹے نے ہندوستان کے لئے برابری کا گول داغا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں نے مقررہ 90 منٹ کے کھیل میں کئی موو بنائے، لیکن گول کرنے میں کسی بھی ٹیم کو کامیابی نہیں ملی۔

ایکسٹرا ٹائم کے پہلے ہاف میں بھی ہندوستان نے جارحانہ کھیل جاری رکھا، لیکن گول کرنے میں کامیاب نہیں مل پائی اور پہلے ہاف کے اختتام کے بعد اسکور 1-1 ہی تھا۔ جبکہ دوسرے ہاف کے اختتام سے پہلے ہندوستان کے پاس گول کرنے کا موقع تھا، لیکن یہاں بھی ایک بار ٹیم چوک گئی اور اس طرح میچ پنالٹی شوٹ آوٹ میں پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  IPL 2024: محمد عامر آئی پی ایل 2024 کا حصہ ہوں گے؟ خود دیا یہ اہم جواب

9ویں بار چمپئن بنا ہندوستان

ہندوستان اس سے پہلے 1993, 1997, 1999, 2005, 2009, 2011, 2015 اور2021 میں چمپئن بنا تھا۔ ٹورنا منٹ کے 14 سالوں کی تاریخ میں ہندوستان 9 بار چمپئن بنا ہے اور چار بار وہ رنراپ رہا ہے۔

 بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

4 hours ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

5 hours ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

5 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

6 hours ago