اسپورٹس

IND vs ENG: ٹیم انڈیا ورلڈ کپ میں 20 سال سے انگلینڈ کو نہیں ہرا سکی،کیا لکھنؤ میں ختم ہوگی جیت کی خشک سالی؟

IND vs ENG: ورلڈ کپ 2023 کا میچ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان لکھنؤ میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا نے اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس نے پانچ میچ کھیلے ہیں اور سبھی جیتے ہیں۔ جبکہ انگلینڈ کی ٹیم صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ لیکن ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ ہندوستانی ٹیم گزشتہ 20 سالوں سے انگلینڈ کو ورلڈ کپ میں ہرانے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔ روہت شرما کی کپتانی والی ٹیم کے پاس اس بار فتح کا قحط ختم کرنے کا سنہری موقع ہے۔

ہندوستان نے آخری بار انگلینڈ کو 2003 میں ورلڈ کپ میں شکست دی تھی، اس کے بعد سے ٹیم انڈیا جیت نہیں پائی ہے۔ انگلینڈ نے ورلڈ کپ 2019 میں بھارت کو شکست دی تھی۔ اس سے قبل 2011 میں کھیلا گیا میچ ٹائی ہوا تھا۔

ٹیم انڈیا نے 20 سال پہلے ورلڈ کپ میں ان کے خلاف آخری میچ جیتا تھا۔ اس میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 250 رنز بنائے۔ اس میچ میں سچن تندولکر نے نصف سنچری بنائی تھی۔ راہل دریوڈ نے 62 رنز کی اہم اننگز کھیلی تھی۔ بھارت کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں آنے والی انگلینڈ کی ٹیم صرف 168 رنز تک ہی محدود رہی۔ اس دوران آشیش نہرا نے ٹیم انڈیا کے لیے 6 وکٹ لیے تھے۔ ظہیر خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں- IND vs AUS: آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا کیا اعلان، میتھیو ویڈ کو ملی کپتانی

اگر ہم بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ میچوں پر نظر ڈالیں تو پہلا میچ انگلش ٹیم نے جیتا تھا۔ وہ 1975 میں جیت گئے تھے۔ اس کے بعد ہندوستان نے انگلینڈ کو ورلڈ کپ 1983 میں شکست دی تھی۔ انگلینڈ نے 1987 اور 1992 میں کامیابی حاصل کی۔ ٹیم انڈیا نے 1999 اور 2003 میں جیتا تھا۔ 2011 میں کھیلا گیا میچ برابر رہا۔ اور 2019 میں انگلینڈ نے دوبارہ فتح حاصل کی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Maruti Suzuki: ماروتی سوزوکی نے ’میک ان انڈیا‘پہل کو بڑھاتے ہوئے 3 ملین برآمدات مکمل کیں

ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…

3 minutes ago

Weather Update: دہلی کے درجہ حرارت میں آئے گی زبردست گراوٹ، کئی ریاستوں میں ہوگی موسلادھار بارش، جانئے پورے ملک میں کیسا رہے گا موسم

ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…

1 hour ago

Sambhal Violence: جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفد سنبھل پہنچا، پولیس حکام سے ملاقات کر وشنو جین کی گرفتاری کا کیا مطالبہ

مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…

2 hours ago