اسپورٹس

IND vs ENG: دھرم شالہ ٹیسٹ میں ہندوستانی بلے بازوں کی شاندار کارکردگی، روہت، گل اور جیسوال نے توڑا 67 سال پرانا یہ ریکارڈ

IND vs ENG: انگلینڈ کے خلاف جاری پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ہندوستان کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ ہندوستان نے 3-1 کی برتری حاصل کر لی ہے اور دھرم شالہ میں جاری پانچویں ٹیسٹ میچ میں دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد ٹیم کو 255 رنز کی کمانڈنگ برتری حاصل ہے۔ اس سیریز میں خاص طور پر ہندوستان کے ٹاپ تین بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ روہت شرما، یشسوی جیسوال اور شبمن گل کی تینوں مسلسل نصف سنچریاں اور سنچری اننگز کھیل رہی ہیں۔ اب روہت، جیسوال اور گل کی جوڑی نے ایک انوکھا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

67 سال بعد توڑا ریکارڈ

ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز یشسوی جیسوال ہیں، جنہوں نے اب تک 5 میچوں کی 9 اننگز میں 712 رنز بنائے ہیں۔ دوسری جانب کپتان روہت شرما نے بھی سیریز میں 400 رنز کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔ اب تک وہ اس سیریز میں 5 میچوں میں 400 رنز بنا چکے ہیں اور ان کے علاوہ شبمن گل بھی اس فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ گیل اب تک انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کھیلے گئے 5 میچوں میں 452 رنز بنا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے بلے باز نور علی زدران نے انٹرنیشنل کرکٹ سے لی ریٹائرمنٹ، 11 نصف سنچری اور ایک سنچری ہے زدران کے نام

400 یا اس سے زیادہ رنز بنانے والی پہلی تکڑی

روہت-گل-جیسوال ایک ہی سیریز میں ایک ساتھ 400 یا اس سے زیادہ رنز بنانے والی ہندوستانی ٹیم کی تاریخ میں پہلی تکڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل -561955 میں نیوزی لینڈ کے خلاف یہ پہلا موقع تھا جب کسی بھی 3 ہندوستانی بلے بازوں نے ایک ہی سیریز میں 300 یا اس سے زیادہ رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف اس سیریز میں ملونترائے مانکڈ نے 526، وجے منجریکر نے 386 اور پاؤلی امریگر نے 351 رنز بنائے تھے۔ وہیں، اگر ہم انگلینڈ کے خلاف موجودہ سیریز کی بات کریں تو روہت شرما، شبمن گل اور یشسوی جیسوال، تینوں نے 2-2 سنچری اننگز کھیلی ہیں۔ ان 3 بلے بازوں کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی سیریز میں 2 سنچریاں بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

2 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

2 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

2 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

3 hours ago