India vs England 2nd Test: ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ وشاکھاپٹنم کے ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھرا ریڈی ACA-VDCA کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ہندوستان ٹیم کی پہلی اننگ 396 رنز پر ختم ہوئی۔ پہلے دن ہندوستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور دن کا کھیل ختم ہونے تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنا لیے تھے۔ پہلے دن کے اختتام تک یشسوی جیسوال 179 رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست واپس لوٹ گئے۔ ان کے ساتھ آر اشون بھی 5 رنز بنانے کے بعد کریز پر موجود تھے۔ یشسوی جیسوال نے وشاکھاپٹنم کے میدان پر ڈبل سنچری بنا کر تاریخ رقم کی۔
ہندوستان نے پہلی اننگز میں 396 رنز بنائے
ہندوستان کی پہلی اننگز میں اوپنر یشسوی جیسوال نے 209 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کپتان روہت شرما 14 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ نوجوان بلے باز شبمن گل (34) دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز رہے۔ اس کے علاوہ شریس ایر اور اکشر پٹیل نے 27-27 رنز کی اننگز کھیلی۔ رجت پاٹیدار نے اپنے پہلے ٹیسٹ میں 32 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ شریکر بھرت نے 17 رنز بنائے۔ آر اشون نے 20، کلدیپ یادو نے 8 اور جسپریت بمراہ نے 6 رنز بنائے۔ اس طرح پوری ٹیم پہلی اننگز میں 396 رنز بناسکی۔
اوپنر بلے باز یشسوی جیسوال نے گھریلو سرزمین پر اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری بنائی اور اسے ڈبل سنچری میں تبدیل کردیا۔ انہوں نے 290 گیندوں پر 209 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس دوران انہوں نے 7 چھکے اور 19 چوکے لگائے۔ انگلینڈ کے لیے تیز گیند باز جیمز اینڈرسن، ریحان احمد اور شعیب بشیر نے ڈیبیو ٹیسٹ میں 3-3 کامیابیاں حاصل کیں۔ ٹام ہارٹلے نے ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی پلیئنگ الیون
یشسوی جیسوال، روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، شریس ایئر، رجت پاٹیدار، شریکر بھارت (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، مکیش کمار۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی پلیئنگ الیون
جیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، جونی بیرسٹو، بین اسٹوکس (کپتان)، بین فاکس (وکٹ کیپر)، ریحان احمد، ٹام ہارٹلی، شعیب بشیر، جیمز اینڈرسن۔
یہ بھی پڑھیں- یشسوی جیسوال نے ڈبل سنچری بنا کر تاریخ رقم کی،جیسوال نے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنا کر عالمی کرکٹ میں مچا دی ہلچل
بھارت ایکسپریس۔
وزیراعلی یوگی آدتیہ نے کہا کہ کانگریس انچارج کہہ رہے تھے کہ حکومت آئی تو…
اجمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اوم پرکاش کے مطابق مینا کو گرفتار کر لیا…
دیپیکا نے تیسرے، 19ویں، 43ویں، 44ویں اور 45ویں منٹ میں گول کیے، جب کہ پریتی…
اسپتال سے وابستہ ایک جونیئر ڈاکٹر نے بتایا کہ آپریشن تھیٹر جس کی چھت گری…
ڈاکٹر سمیر وی کامت، سکریٹری، محکمہ دفاعی تحقیق اور ترقی اور چیئرمین، ڈیفنس ریسرچ اینڈ…
ملزم کے وکیل امت مشرا اور سنیل مشرا نے کہا کہ مبینہ واقعہ سے قبل…