اسپورٹس

IND vs AUS 3rd ODI: راجکوٹ ون ڈے میں شکست سے آسٹریلیا کے نام درج ہو سکتا ہے انتہائی شرمناک ریکارڈ

IND vs AUS 3rd ODI: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ون ڈے بدھ (27 ستمبر) کو راجکوٹ کے سوراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔ آسٹریلیا پہلے دو میچ ہار کر سیریز پہلے ہی ہار چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اگر کنگارو ٹیم تیسرا ون ڈے ہار جاتی ہے تو ایک انتہائی شرمناک ریکارڈ ان کے نام درج ہو جائے گا۔ درحقیقت اگر آسٹریلیا آج ہارتا ہے تو وہ لگاتار 6 ون ڈے ہارے گا۔

آسٹریلیا 2023 میں اب تک لگاتار 5 ون ڈے ہار چکا ہے۔ ٹیم 2020 میں بھی لگاتار پانچ ون ڈے ہاری تھی۔ تاہم، اس وقت (2020) اس نے چھٹا ون ڈے میچ جیتا تھا۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آسٹریلیا آج بھی چھٹا ون ڈے جیتنے میں کامیاب ہوتا ہے یا راجکوٹ ون ڈے ہار کر کوئی شرمناک ریکارڈ بناتا ہے۔ 2020 میں بھی آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ اور بھارت کے خلاف لگاتار پانچ میچوں میں شکست ہوئی تھی اور اس بار بھی ٹیم کو جنوبی افریقہ اور بھارت کے خلاف لگاتار پانچ میچوں میں شکست ہوئی ہے۔

تاہم 2020 میں چھٹے میچ میں کنگارو ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ لیکن اب 2023 میں آسٹریلیا کو بھارت کے خلاف چھٹا میچ کھیلنا ہے۔ ایسے میں ان کے لیے لگاتار پانچ میچ ہارنے کے بعد چھٹا جیتنا آسان نہیں ہوگا۔ ابتدائی دونوں میچوں میں ٹیم انڈیا شاندار فارم میں نظر آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Asian Games 2023: ہندوستان نے جیتا گولڈ، منو، ایشا اور ردم نے تاریخ رقم کی

تیسرے میچ میں روہت شرما کریں گے کپتانی

قابل ذکر ہے کہ سیریز کے پہلے دو میچوں میں کے ایل راہل نے باقاعدہ کپتان روہت شرما کی غیر موجودگی میں ہندوستانی ٹیم کی کمان سنبھالی تھی۔ لیکن اب تیسرے میچ میں روہت شرما کی واپسی ہوگی اور وہ ہندوستان کی کپتانی کریں گے۔ روہت شرما کے علاوہ وراٹ کوہلی، ہاردک پانڈیا اور کلدیپ یادو بھی تیسرے میچ میں واپس آئیں گے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

4 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

4 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

4 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

4 hours ago