قومی

NIA Raid: خالصتان گینگسٹر نیٹ ورک پر این آئی کی بڑی کارروائی، پنچاب، یوپی دہلی سمیت 6 ریاستوں میں50سے زائدٹھکانوں پر ریڈ

خالصتانیوں اور  گینگسٹر  کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے این آئی اے کی کارروائی جاری ہے۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں چھاپوں کے بعد اب این آئی اے نے دہلی-این سی آر، پنجاب، راجستھان، ہریانہ سمیت ملک بھر میں 50 سے زیادہ مقامات پر بیک وقت چھاپے کی کارروائی کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق این آئی اے کے حالیہ چھاپے کے دوران جانچ ایجنسی کو کچھ نئے ان پٹ ملے تھے۔ اس کے بعد کئی ریاستوں میں بیک وقت چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یہ چھاپے خالصتانی دہشت گردوں،  گینگسٹر اور منشیات کے ریکیٹ سے وابستہ ڈیلروں کے ٹھکانوں پر مارے جا رہے ہیں۔

  این آئی اے کو ان ریاستوں میں چھپے گینگسٹروں کے خالصتانی دہشت گردوں کے ساتھ تعلق کے ثبوت ملے ہیں۔ جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔ ان گینگسٹروں کو ان دہشت گردوں سے اسلحہ مل رہا ہے۔ جس کی اطلاع  ملنےپر این آئی اے نے چھاپے کی کارروائی کی۔

کئی ریاستوں میں گینگسٹر سرگرم ہیں

پچھلے گزشتہ مہینوں میں دہلی-این سی آر کے علاوہ یہ  گینگسٹر یوپی اور پنجاب-ہریانہ میں زیادہ سرگرم ہو گئے ہیں۔ ان گینگسٹر کو ملنے والی رقم پاکستان سے آنے والے منشیات اور خالصتانی دہشت گردوں سے ملتی ہے۔ اس کے علاوہ خالصتانی دہشت گردوں کے ذریعے انہیں اسلحہ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ ایسے میں یہ گینگسٹر ملک کی اندرونی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ بن سکتے ہیں۔

منشیات کے ریکیٹ کی کمر توڑنے کی تیاری

این آئی اے نے منشیات کے ریکیٹ کی کمر توڑنے کی پوری تیاری کر لی ہے۔ ماضی قریب میں پنجاب کے علاوہ دہلی، ہریانہ اور اتر پردیش میں بھی ان ڈیلرز نے کئی مقامات پر اپنے قدم جما لیے ہیں۔ این آئی اے کو  مسلسل معلومات مل رہی تھیں۔ اب ان کے خلاف  بڑی کارروائی کی گئی ہے۔  گینگسٹر کو ان دنوں پیسوں کی زیادہ ضرورت ہے۔ اس کے لیے پاکستان سے آنے والی منشیات کو ملک کے کئی مقامات پر پہنچایا جا رہا ہے اور انہیں فروخت کر کے اسلحہ خریدا جا رہا ہے۔ حال ہی میں فوج نے سرحد کے قریب ڈرون کے ذریعے منشیات کی سپلائی کی کئی کوششوں کو ناکام بنا دیا تھا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Bollywood Actors Firing Attacks: صرف ٹائیگر شروف ہی نہیں، ان اداکاروں کے گھروں پر بھی ہو چکی ہے فائرنگ، دیکھیں پوری فہرست

بالی ووڈ ستاروں پر حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا…

1 hour ago

Ecuador Church Accident Priest Cross Falls: چرچ میں دعائیہ اجتماع کے دوران صلیب گرنے سے پادری کی دردناک موت، دل دہلا دینے والا ویڈیو وائرل

ایکواڈور کے شہر گوایاکل میں پرپیتوو سوکورو چرچ میں دعائیہ اجتماع کے دوران دیوار پر…

2 hours ago

Weather Update: اگلے 12 گھنٹوں میں 9 ریاستوں میں شدید بارش اور طوفان کا الرٹ، 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی ہوائیں

موسم کی تازہ صورت حال: خلیج بنگال میں کم دباؤ کا علاقہ اور سرگرم موسمی…

3 hours ago

Tiger Shroff Juhu Firing Incident: جوہو میں ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ، 5 سے 7 راؤنڈ گولیاں چلنے سے افرا تفری، اداکار محفوظ

ممبئی کے جوہو علاقے میں بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر مبینہ فائرنگ…

3 hours ago

PM Modi Diet During Navratri Fast: وزیر اعظم مودی نوراتری کے ورت میں کیا کھاتے ہیں؟ صرف لیموں پانی یا کچھ اور؟

وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ 4 دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے، تقریباً 47 سال سے،…

3 hours ago