اسپورٹس

Ind Aus T20 match: کھیل 58گیندوں میں ختم ہوا، بھارت اور آسٹریلیا کا میچ رہا بے نتیجہ

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ بارش کے سبب بے نتیجہ رہا۔ کینبرا میں بار بار ہونے والی بارش کے باعث کھیل کئی بار روکنا پڑا۔ جب میچ روکا گیا تو بھارتی ٹیم نے 9.4 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 97 رنز بنا لیے تھے۔ شبھمن گل 37 اور سوریا کمار یادو 39 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ سیریز کا دوسرا میچ 31 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

کیسے ہوا میچ کا آغاز

آسٹریلیا کے کپتان مشیل مارش نے ٹاس جیت کر گیندبازی کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے بلے بازی کے لیے اتری بھارتی ٹیم کو اوپنرز ابھیشیک شرما اور شبھمن گل نے تیز شروعات دی اور 3.5 اوور میں 35 رنز جوڑے۔ ابھیشیک نے 14 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 19 رنز بنائے اور آؤٹ ہوئے۔ تیسرے نمبر پر سوریا کمار یادو بیٹنگ کے لیے آئے۔ گل اور سوریا بھارتی اننگ کو تیزی سے آگے بڑھا رہے تھے کہ اچانک بارش کے باعث کھیل رک گیا۔

کھیل طویل وقت تک رکا رہا

بارش کے باعث کھیل کافی دیر تک رکا رہا۔ جب میچ دوبارہ شروع ہوا تو اوورز گھٹا کر 18 کر دیے گئے۔ گل اور سوریا نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 9.4 اوور میں ٹیم کا اسکور 97 تک پہنچا دیا۔ اس دوران گل نے 20 گیندوں پر 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 37 رنز بنائے، جبکہ سوریا کمار یادو نے 24 گیندوں پر 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 39 رنز اسکور کیے۔ دونوں کے درمیان 35 گیندوں پر 62 رنز کی شراکت ہوئی۔

میچ منسوخ کرنے کا اعلان

طویل انتظار کے بعد جب بارش نہیں رکی تو امپائروں نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما کا واحد وکٹ ناتھن ایلس نے حاصل کیا۔ بھارت کے لیے مثبت بات یہ رہی کہ کپتان سوریا کمار یادو طویل عرصے بعد اپنی بہترین فارم میں نظر آئے۔ وہ جارحانہ شاٹس کھیلتے دکھائی دیے، اور اپنی اننگ میں 2 چھکے لگاتے ہوئے ٹی 20 میں 150 چھکے مکمل کرنے والے روہت شرما کے بعد بھارت کے دوسرے بلے باز بن گئے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

 

Abul Kalam

Recent Posts

A Vision for Mumbai’s Future Gateway: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر، 60 سال پرانی عمارت کی جگہ بنے گا جدید ’گیٹ وے‘

دسمبر 2030 تک نیا ٹرمینل تیار کرنے کا منصوبہ، سالانہ 2 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے…

1 hour ago

TB Mukt Bharat: انڈمان و نکوبار سے ’ٹی بی مکت بھارت‘ مہم کا آغاز، ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما نے افسران و ملازمین کو دلایا عہد

انڈمان و نکوبار جزائر کی انتظامیہ نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ مرکز کے زیر…

2 hours ago