Yashasvi Jaiswal, IPL 2023: یشسوی جیسوال نے اتوار کو ممبئی انڈینس کے خلاف راجستھان رائلس کے میچ میں انڈین پریمیئر لیگ کی اپنی پہلی سنچری اسکور کی۔ وہ سنچری بنانے والے آر آر کے 7ویں کھلاڑی بن گئے۔ آئی پی ایل کے 1000ویں میچ میں جیسوال نے صرف 53 گیندوں میں 100 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ جیسوال آئی پی ایل کی تاریخ میں سنچری بنانے والے چوتھے سب سے کم عمر کھلاڑی بھی بن گئے۔ ممبئی کے خلاف اس نوجوان کھلاڑی نے 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے 62 گیندوں میں 8 چھکوں اور 16 چوکوں کی مدد سے 124 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی۔ اس اننگزکی وجہ سے راجستھان نے ممبئی کے سامنے 213 رنز کا ہدف دیا۔
اورنج کیپ پر کیا قبضہ
21 سالہ بلے باز نے آئی پی ایل میں سنچری بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں سنجو سیمسن کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ساتھ ہی، فاف ڈو پلیسس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے موجودہ سیزن میں وہ اب تک کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔ بتا دیں کہ اس کھلاڑی نے 9 میچوں میں 428 رنز بنائے ہیں۔ اس سیزن میں یہ نوجوان بلے باز شاندار فارم میں ہے۔
آئی پی ایل میں سنچری بنانے والے سب سے کم عمر کھلاڑی
19 سال، 253 دن – منیش پانڈے (RCB) بمقابلہ دکن چارجرس، 2009
20 سال، 218 دن – رشبھ پنت (DC) بمقابلہ SRH، 2018
20 سال، 289 دن – دیودت پڈیکل (RCB) بمقابلہ RR، 2021
21 سال، 123 دن – یشسوی جیسوال (RR) بمقابلہ ممبئی انڈینز، 2023
22 سال، 151 دن – سنجو سیمسن (DC) بمقابلہ RPS، 2017
ممبئی کو جیت کے لیے 213 رنز درکار
آر آر کے کپتان سنجو سیمسن نے ٹاس جیت کر ایم آئی کے خلاف پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ممبئی انڈینس کا مقصد وانکھیڑے اسٹیڈیم میں راجستھان رائلس کے خلاف جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ میں واپسی کرنا ہے۔ اس کے علاوہ روہت شرما کی سالگرہ کے موقع پر ٹیم انہیں مایوس کرنا پسند نہیں کرے گی۔
واضح رہے کہ، MI کو آئی پی ایل 2023 پوائنٹس ٹیبل میں اوپر جانے کے لیے جیت کی اشد ضرورت ہے۔ لیکن ممبئی کے سامنے جو ٹوٹل ہے اسے دیکھ کر ایسا نہیں لگتا کہ ایم آئی کے لیے جیت آسان ہونے والی ہے۔ آپ کو بتا دیں، پہلے بلے بازی کرتے ہوئے راجستھان نے یشسوی جیسوال کی سنچری کی بنیاد پر 213 رنز کا بڑا ہدف دیا۔
-بھارت ایکسپریس
مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…