-بھارت ایکسپریس
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان۔ (فائل فوٹو)
پاکستان کوونڈے عالمی کپ میں جیت دلانے والے عمران خان اپنے کھیل کے علاوہ سخت مزاجی اور لوگوں کو حیرت میں ڈالنے والے فیصلے لینے کے لئے بھی جانے جاتے تھے۔ ان کے فیصلوں سے نہ صرف پاکستان کرکٹ بورڈ، ٹیم اسٹاف بلکہ ساتھی کھلاڑی بھی پریشانی میں پڑجاتے تھے۔ ایسے ہی ایک واقعہ کا ذکر پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے کیا، جب وہ عمران خان کی ناراضگی کا شکار بنے اورانہیں غضب کی سزا ملی۔
رمیز راجہ کے مطابق، ہندوستان کے خلاف ایک میچ میں بلے بازی کر رہا تھا۔ کچھ وقت پچ پر گزار چکا تھا، لیکن تب تک پیر پچ اور ہندوستان کے گیند بازی اٹیک کے مطابق وہ مطمئن نہیں ہوسکے تھے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ میں ایک گیند پرآؤٹ ہوگیا۔ عمران خان اس سے بے حد ناراض ہوگئے۔ اس وقت جو پھٹکار لگی وہ تو لگی ہی، جب ہندوستانی ٹیم کی بلے بازی کی باری آئی تو کپتان نے مجھے فارورڈ شارٹ لیگ پر فیلڈنگ کرنے کو کہا۔ میں اس کے لئے تیار نہیں تھا، لیکن خان صاحب کس کی سننے والے تھے۔ خیر میں تیاری کرنے لگا تو وہ اپنی بھاری آواز میں بولے، فیلڈنگ کرتے وقت دھیان سے دیکھنا کہ سنیل گواسکر جیسا بننے کے لئے کیسے بلے بازی کرنی ہوتی ہے۔ کیسے پیر چلانے ہوتے ہیں۔
ایک دوسرے کی کرتے تھےعزت
رمیزراجہ کے مطابق، سنیل گواسکراور عمران خان کی آپس میں گہری دوستی تھی۔ دونوں ایک دوسرے کی کرکٹ کے خاص فین تھے۔ عمران خان اپنے گیند بازوں سے صاف کہہ دیتے تھے کہ مجھے گواسکرکا وکٹ جلدی چاہئے، کسی بھی صورت میں۔
تاہم جب لٹل ماسٹر کریز پر ٹک جاتے تو ان کی بلے بازی ختم ہونے تک عمران خان پوری ٹیم کے بیٹرس کو یہی طعنہ دیتے، دیکھو اسے کہتے ہیں بلے بازی۔ دیکھتے رہوگواسکر کو باریکی سے اور سیکھتے رہو۔ واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو بدعنوانی کے معاملے میں منگل کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ عدالت نے بدھ کے روز عمران خان کو 8 دن کی ریمانڈ پر بھیجنے کا فیصلہ سنایا۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان میں حالات بے قابو ہوگئے ہیں۔
اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے اسکولوں میں برقع اور نقاب پر پابندی، غیر…
گمبھیر نے ملاقات کو انتہائی خوشگوار قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر…
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کی کارروائی، مرکزی ملزم سمیت 5…
ولادیمیر پوتن یونائیٹڈ رشیا پارٹی کے رکن نہیں ہیں، تاہم وہ 2008 سے 2012 تک…
امت شاہ نے کہا کہ گجرات میں تعاون کی تحریک کو نئی سمت اور رفتار…
تیسرے کوارٹر میں انڈونیشیا نے ایک گول کیا، لیکن بھارت نے اس کے جواب میں…