اسپورٹس

IND vs SA Final: اگر فائنل میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو جاتا ہے، تو جانیں کون بنے گا چمپئن؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا فائنل میچ بارباڈوس میں واقع کینسنگٹن اوول اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹائٹل کی یہ خطابی جنگ 29 جون کو ہونا تھی لیکن اب تک ورلڈ کپ کے کئی میچ بارش کی وجہ سے ضائع ہو چکے ہیں۔ اب خبریں آ رہی ہیں کہ 29 جون کو بارباڈوس میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔ اگرچہ فائنل میچ کے لیے 30 جون کو ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے، لیکن یہاں جانیں کہ اگر 29 جون کو بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ میچ بارش کی وجہ سے نہیں کھیلا جا سکا تو کیا کیا جائے گا؟

اگر بھارت-جنوبی افریقہ میچ میں بارش ہوتی ہے
آپ کو بتاتے چلیں کہ بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ فائنل میچ کے دن بارباڈوس میں 75 فیصد بارش متوقع ہے۔ اگر فائنل میچ بارش یا کسی اور وجہ سے تاخیر کا شکار ہوتا ہے تو اسی دن میچ مکمل کرنے کے لیے 190 منٹ کا اضافی وقت لاگو کیا جائے گا۔ میچ کا نتیجہ تب ہی معلوم ہو سکتا ہے جب دونوں ٹیمیں کم از کم 10 اوورز کھیلیں۔ اگر کوئی بھی ٹیم 10-10 اوورز نہیں کھیل سکی تو میچ کو ریزرو ڈے میں منتقل کر دیا جائے گا۔

اگر ریزرو ڈے پر بھی بارش ہوتی ہے
آئی سی سی کے قوانین کے مطابق فائنل میچ نہ ہونے کی صورت میں یا ٹائی ہونے کی صورت میں سپر اوور کرایا جاتا ہے۔ اگر کوئی ٹیم ریزرو ڈے پر بھی فاتح نہیں بن سکی اور سپراوور بھی ممکن نہ ہوسکا تو فائنل میچ کا نتیجہ ‘نو رزلٹ’ قرار دیا جائے گا۔ سپر اوور نہ ہونے کی صورت میں ہندوستان اور جنوبی افریقہ کو مشترکہ فاتح قرار دیا جائے گا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ T20 ورلڈ کپ کی 17 سالہ تاریخ میں آج تک کوئی مشترکہ فاتح نہیں دیکھا گیا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Muharram 2024: شیعہ پرسنل لا بورڈ نے وژزیر اعظم مودی کو لکھا خط، محرم کے جلوسوں کو لے کر کیا یہ بڑا مطالبہ

خط میں وزیر اعظم  مودی سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا کہ جیسا کہ آپ…

3 hours ago

NEET Paper Leak: نیٹ پیپر لیک معاملہ کے تحت سی بی آئی بیور جیل پہنچی، 13 ملزمین کو روبر بٹھاکر کئے سوالات

سی بی آئی کی پوچھ گچھ کے دوران، تقریباً سبھی ملزمین نے سنجیو کمار عرف…

4 hours ago

PM Modi On Ravindra Jadeja Retirement: رویندر جڈیجہ کی ریٹائرمنٹ پر وزیر اعظم مودی نے کیا ٹویٹ، کہا- آپ…

رویندر جڈیجہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرکے اپنی ریٹائرمنٹ کی معلومات دی تھی۔ اس پوسٹ…

6 hours ago