اسپورٹس

ICC Test Ranking: آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں روہت شرما کو ہوا نقصان، اس کھلاڑی نے مچایا تہلکہ، جانئے کون بنا نمبر ون

ICC Test Ranking: آئی سی سی کی طرف سے ٹسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ لسٹ جاری کردی گئی ہے۔ اس نئی رینکنگ میں ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو نقصان ہوا ہے، جبکہ انگلینڈ کے اسٹارکھلاڑی انگلینڈ ہیری بروک نے لمبی چھلانگ لگائی ہے۔ وہیں انگلینڈ ٹیم کے سابق کپتان جو روٹ ٹسٹ کرکٹ کے نمبر ایک بلے بازبننے سے معمولی فرق سے چوک گئے ہیں۔

نمبرون بلے باز کون بنا؟

آئی سی سی کی نئی ٹسٹ رینکنگ میں بھی نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن نمبر-1 بلے باز بنے ہوئے ہیں۔ کین ولیمسن کی ریٹنگ 859 کی ہے۔ انگلینڈ کے کپتان جوروٹ نئی رینکنگ میں کین ولیمسن کے کافی قریب پہنچ گئے ہیں۔ جو روٹ نئی رینکنگ میں 852 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبرپرہیں۔ ویسٹ انڈیزکے خلاف چل رہے ٹسٹ کرکٹ سیریز میں جو روٹ نے ایک بڑی اننگ کھیلی تو کین ولیمسن کی نمبر-ایک کی کرسی پر جو روٹ کا قبضہ ہوسکتا ہے۔

لمبی چھلانگ لگاکرنمبر-3 پر پہنچے ہیری بروک

آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں سب سے لمبی چھلانگ انگلینڈ کے ہیری بروک نے لگائی ہے۔ ہیری بروک نے اس رینکنگ میں ساتویں مقام سے چھلانگ لگاکر سیدھا نمبر-3 مقام حاصل کیا ہے۔ ہیری بروک کی موجودہ رینکنگ 771 کی ہوگئی ہے۔ ہیری بروک نے حال ہی میں ویسٹ انڈیزکے خلاف دوسرے ٹسٹ میں سنچری والی اننگ کھیلی تھی، جس کا فائدہ انہیں آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں ملا ہے۔

روہت شرما کو ہوا نقصان

آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو نقصان ہوا ہے۔ روہت شرما 6ویں مقام سے 7ویں مقام پرپہنچ گئے ہیں۔ روہت  شرما کی ریٹنگ 751 ہے۔ وہیں، پاکستان کے بابراعظم اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل مشیل 768 ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ مشترکہ طور پر چوتھے مقام پر ہیں۔

وراٹ کوہلی اور یشسوی جیسوال کو ٹاپ-10 میں ملی جگہ

آئی سی سی کی نئی ٹسٹ رینکنگ میں روہت شرما کے علاوہ وراٹ کوہلی اور یشسوی جیسوال بھی ٹاپ-10 میں بنے ہوئے ہیں۔ یشسوی جیسوال 740 ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ 8ویں اور وراٹ کوہلی 737 ریٹنگ  پوائنٹ کے ساتھ 10ویں مقام پر قابض ہیں۔

آئی سی سی کی نئی ٹسٹ رینکنگ میں ٹاپ-5 میں کسے ملی جگہ؟

آئی سی سی کی نئی ٹسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 859 کے ساتھ ٹاپ پر فائز ہوگئے ہیں۔ جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے نمبر پر، انگلین کے ہیری بروک تیسرے نمبر پر، پاکستانی کپتان بابراعظم 768 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبرپر جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مشیل 768 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ ٹسٹ کرکٹ میں گیند بازوں کی فہرست میں روی چندرن اشون 870 پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے، ہندوستان کے جسپریت بمراہ تیسرے، جنوبی افریقہ کے کگیسو رباڈا کے چوتھے جبکہ 820 پوائنٹ کے ساتھ آسٹریلیا کے پیٹ کمنس فائز ہیں۔ وہیں ٹسٹ کرکٹ کے ٹاپ-5 آل راؤنڈروں کی فہرست میں بھی ہندوستان کا قبضہ ہے۔ ٹاپ 5 میں سے  تین آل راؤنڈر ہندوستان کے ہیں۔ ہندوستان کے رویندر جڈیجہ 444 پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ پر ہیں جبکہ روی چندرن اشون 322 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبرپرہیں۔ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن تیسرے نمبرپرہیں۔ انگلینڈ کے جوروٹ چوتھے نمبرپرہیں جبکہ پانچویں نمبرپر ہندوستان کے اکشر پٹیل 269 کے ساتھ قابض ہیں۔

 بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

9 hours ago