اسپورٹس

ICC T20 Team of The Year: آئی سی سی نے سوریہ کمار یادو کو بنایا کپتان، ہندوستان کے 4 کھلاڑیوں کو ٹی-20 ٹیم میں ملی جگہ

ICC T20 Team of The Year: انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) کے ذریعہ پیرکے روزسال 2023 میں بہترین کارکردگی کے لئے اپنی ٹیم آف دی ایئرکا انتخاب کیا۔ اس ٹیم میں آئی سی سی کے ذریعہ سوریہ کماریادوکو کپتان بنایا گیا۔ وہیں اس ٹیم میں سوریہ کماریادوسمیت چارہندوستانی کھلاڑیوں کو جگہ ملی ہے۔ ہندوستان کےعلاوہ زمبابوے کے دوکھلاڑیوں کواس ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ ساتھ ہی آئرلینڈ، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اوریوگانڈا کے ایک ایک کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے۔

تین بڑے ممالک کے کھلاڑی غائب

خاص بات یہ بھی ہے کہ پاکستان، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ کے ایک بھی کھلاڑی کواس ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔ اس خاص پلیئنگ الیون میں ہندوستان کے جن کھلاڑیوں کو جگہ ملی ہے، اس میں سوریہ کمار یادو سمیت دو بلے باز ہیں۔ وہیں ایک اسپنراورایک تیزگیند بازکوبھی آئی سی سی ٹیم نے ٹیم میں شامل کیا ہے۔ اس سال ٹی-20 ورلڈ کپ کھیلا جائے گا۔ یہ چاروں کھلاڑی ہندوستان کے لئے اہم ثابت ہوسکتے ہیں۔

سوریہ کمار یادو نے کی ٹیم انڈیا کی کپتانی

سوریہ کماریادوجنہیں اس ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ وہ پہلی بارہندوستان کے لئے حال ہی میں کپتانی کرتے ہوئے نظرآئے تھے۔ انہوں نے ونڈے ورلڈ کپ کے بعد آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی-20 سیریزمیں ٹیم کی کمان سنبھالی تھی۔ وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے مسلسل نمبرون ٹی-20 بلے بازبھی ہیں۔ جنوبی افریقہ دورے پربھی ٹی-20 ٹیم میں انہوں نے کپتانی سنبھالی تھی۔ پھرافغانستان کے خلاف روہت شرما نے 14 ماہ بعد اس فارمیٹ میں واپسی کی اورٹیم کے کپتان بھی رہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ ورلڈ کپ میں جب ہاردک پانڈیا اورسوریہ کماریادوفٹ ہوجائیں گے، تب ٹیم انڈیا کی کپتانی کون کرتا ہے؟

کون ہیں وہ 11 کھلاڑی؟

یشسوی جیسوال (ہندوستان)، فل سالٹ (انگلینڈ)، نکولس پورن (وکٹ کیپر)، سوریہ کماریادو (کپتان، ہندوستان)، مارک چیپمین (نیوزی لینڈ)، سکندررضا (زمبابوے)، الپیش رمجانی (یوگانڈا)، مارک اڈیئر (آئرلینڈ)، روی بشنوئی (ہندوستان)، رچرڈ نگاروا (زمبابوے)، ارش دیپ سنگھ (ہندوستان)۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Muharram 2024: شیعہ پرسنل لا بورڈ نے وژزیر اعظم مودی کو لکھا خط، محرم کے جلوسوں کو لے کر کیا یہ بڑا مطالبہ

خط میں وزیر اعظم  مودی سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا کہ جیسا کہ آپ…

4 hours ago

NEET Paper Leak: نیٹ پیپر لیک معاملہ کے تحت سی بی آئی بیور جیل پہنچی، 13 ملزمین کو روبر بٹھاکر کئے سوالات

سی بی آئی کی پوچھ گچھ کے دوران، تقریباً سبھی ملزمین نے سنجیو کمار عرف…

4 hours ago

PM Modi On Ravindra Jadeja Retirement: رویندر جڈیجہ کی ریٹائرمنٹ پر وزیر اعظم مودی نے کیا ٹویٹ، کہا- آپ…

رویندر جڈیجہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرکے اپنی ریٹائرمنٹ کی معلومات دی تھی۔ اس پوسٹ…

6 hours ago