اسپورٹس

ICC T20 Rankings: گیندبازی میں بوش، بمراہ اور فورڈ کی بڑی چھلانگ، ورون نمبر ایک پر برقرار

نئی دہلی: ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر-8 میچز کے دوران آئی سی سی نے ٹی20 بولرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ تازہ رینکنگ میں بھارتی اسپنر ورون چکرورتی پہلے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ ساؤتھ افریقہ کے کوربن بوش، ویسٹ انڈیز کے میتھیو فورڈ اور بھارت کے جسپریت بمراہ نے شاندار چھلانگ لگائی ہے۔ تازہ رینکنگ میں افغانستان کے کپتان رشید خان دوسرے نمبر پر ہیں۔ ساؤتھ افریقہ کے کوربن بوش نے 21 درجے کی چھلانگ لگا کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انگلینڈ کے اسپنر عادل رشید چوتھے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے اسپنر ابرار احمد کو دو درجے کا نقصان ہوا ہے اور وہ پانچویں نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے لیگ اسپنر ایڈم جانپا نے 2 درجے کی چھلانگ لگا کر چھٹے نمبر پر قبضہ کیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے میتھیو فورڈ نے بھی بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ فورڈ نے 23 درجے کی چھلانگ لگا کر ٹاپ 10 میں داخلہ لیا اور ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

تیز گیندباز جسپریت بمراہ نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف شاندار گیندبازی کی تھی۔ اس کارکردگی کی بنیاد پر بمراہ بھی ٹاپ 10 میں داخل ہوئے ہیں اور 7 درجے کی چھلانگ لگا کر آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان نویں اور سری لنکا کے وانندو ہسرنگا دسویں نمبر پر ہیں۔ ورلڈ کپ سے باہر ہو چکے ہسرنگا کو چار درجے کا نقصان ہوا ہے۔

ٹاپ 10 میں 7 اسپنر شامل ہیں۔

ٹی20 کے ٹاپ 10 بیٹسمین میں بھارت کے ابھیشیک شرما پہلے، انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے، پاکستان کے صاحبزادہ فرحان تیسرے (دو درجے کا فائدہ)، سری لنکا کے پاتھم نسانکا چوتھے، بھارت کے ایشان کیشن پانچویں (تین درجے کا فائدہ)، بھارت کے سوریہ کمار یادو چھٹے، بھارت کے تِلک ورما ساتویں (تین درجے کا نقصان)، انگلینڈ کے جوز بٹلر آٹھویں (ایک درجے کا نقصان)، ساؤتھ افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس نویں (دس درجے کا فائدہ) اور نیوزی لینڈ کے ٹم سائفرٹ دسویں نمبر پر ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

4 minutes ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز، جہانگیرپوری میں 499 ریکارڈ

دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 331 درج کیا گیا، بگڑتے حالات کے پیش نظر…

7 minutes ago

دہلی-این سی آرمیں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں پٹاخے؟ سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا سخت سوال

جسٹس ایم ایم سندریش نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی سے اخبار…

28 minutes ago