Jasprit Bumrah Test Ranking: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹسٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کی ہے۔ اس میں جسپریت بمراہ نے کمال کردیا ہے۔ وہ ٹسٹ گیند بازی رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچ گئے ہیں۔ جسپریت بمراہ کو انگلینڈ کے خلاف شانداری گیند بازی کا یہ تحفہ ملا ہے۔ وہ آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں ٹاپ پرپہنچنے والے پہلے ہندوستانی تیزگیند باز بن گئے ہیں۔ دوسری طرف وراٹ کوہلی اور روی چندرن اشون کو رینکنگ میں نقصان ہوا ہے۔ رویندر جڈیجہ آل راؤنڈر رینکنگ میں ٹاپ پربنے ہوئے ہیں۔
دراصل، جسپریت بمراہ ٹسٹ گیند بازی رینکنگ میں پہلی بارٹاپ پرپہنچے ہیں۔ اس سے پہلے وہ نمبر3 سے آگے نہیں بڑھ پائے تھے۔ وہ ٹسٹ گیند بازی رینکنگ میں ٹاپ پرپہنچنے والے چوتھے ہندوستانی گیند باز ہیں۔ وہیں ایسا کرنے والے پہلے ہندوستانی تیز گیند باز ہیں۔ جسپریت بمراہ نے حال ہی میں ٹسٹ کیریئر کے 150 وکٹ پورے کئے ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دو ٹسٹ میچوں میں 15 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ جسپریت بمراہ کی خطرناک گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹسٹ میچ بھی جیتا۔
ٹیم انڈیا کے عظیم بلے باز وراٹ کوہلی کو ٹسٹ رینکنگ میں نقصان ہوا ہے۔ وہ ایک مقام نیچے کھسک گئے ہیں۔ وراٹ کوہلی پہلے چھٹے نمبرپرتھے، لیکن اب وہ ساتویں نمبرپرآگئے ہیں۔ اس لسٹ میں نیوزی لینڈ کے بلے باز کین ولیمسن ٹاپ پرہیں۔ اسٹیو اسمتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ اسمتھ کو ایک مقام کا فائدہ ہوا ہے۔ جو روٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔
آراشون کو ٹسٹ رینکنگ میں نقصان ہوا ہے۔ وہ دو مقام نیچے کھسک گئے ہیں۔ اشون تیسرے نمبرپرآگئے ہیں۔ اس لسٹ میں جسپریت بمراہ ٹاپ پر ہیں۔ رویندر جڈیجہ کو گیند بازی رینکنگ میں دو مقام کا نقصان ہوا ہے، لیکن جڈیجہ آل راؤنڈرس کی رینکنگ میں ٹاپ پربنے ہوئے ہیں۔ اشون اس لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…