بھارت ایکسپریس۔
ICC World Cup 2023 Schedule: ہندوستان میں اکتوبر-نومبر میں آئی سی سی ونڈے عالمی کپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ونڈے ورلڈ کپ کے لئے آج شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اورہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی طرف سے ایک کانفرنس کیا گیا، جس میں پورے شیڈول کا اعلان کیا گیا۔ ہندوستان کے 12 میدان پرورلڈ کپ کے سبھی مقابلے کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنل مقابلے ممبئی اورکولکاتا میں ہونے کی امید ہے۔ جبکہ فائنل مقابلہ احمدآباد میں کھیلا جائے گا۔
سیمی فائنل اور فائنل کے لئے ہوگا ریزرو ڈے
سیمی فائنل اورفائنل میچوں کا نتیجہ بارش کی وجہ سے متاثر نہیں ہوگا۔ سیمی فائنل اور فائنل میچ کے دن بارش آتی ہے تو میچ ریزرو ڈے پر کروایا جائے گا۔ تینوں اہم میچوں کے لئے آئی سی سی نے ریزرو ڈے رکھا ہے۔ ورلڈ کپ کے ڈے نائٹ مقابلے دوپہر دو بجے ہی شروع ہوجائیں گے۔ رات 10:30 بجے تک میچ کا نتیجہ آنے کی امید رہے گی۔ سردی کے موسم کو دیکھتے ہوئے میچوں کو نصف گھنٹہ جلدی شروع کروانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
ہندوستان اورپاکستان کے درمیان 15 اکتوبر کو میچ ہونے کا امکان ہے۔ یہ مقابلہ احمدآباد میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان حالانکہ اس میچ کو احمدآباد میں نہیں کھیلنا چاہتا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے اس میچ کا انعقاد کولکاتا میں کروانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ تاہم بی سی سی آئی اورآئی سی سی نے اس مطالبے کو منظور نہیں کیا۔ حالانکہ پاکستان کے اس مطالبہ کے سبب شیڈول کا اعلان ہونے میں تھوڑی تاخیر ضرور ہوئی ہے۔
پاکستان نے اس کے علاوہ افغانستان اور آسٹریلای کے ساتھ ہونے والے میچوں کے وینیو سے متعلق بھی اعتراض ظاہرکیا تھا۔ تاہم آئی سی سی نے اس معاملے میں بھی پاکستان کو جھٹکا دیا۔ آئی سی سی نے واضح کردیا کہ جہاں پہلے سے طے کیا جاچکا ہے وہیں پر پاکستان کے میچ کھیلے جائیں گے۔ کسی بھی بورڈ کی مداخلت سے میچوں کے وینیو سے متعلق کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
ورلڈ کپ شروع ہونے میں اب 100 دن کا وقت بچا ہے۔ اس ورلڈ کپ میں 10 ٹیمیں حصہ لینے والی ہیں۔ 8 ٹیموں کے نام سے پہلے سے ہی فائنل ہوچکے ہیں۔ دو ٹیمیں کوالیفائرس کے ذریعہ ورلڈ کپ کا ٹکٹ حاصل کریں گی۔ حالانکہ اس بات کا امکان ہے کہ دو بار کی عالمی کپ چمپئن ویسٹ انڈیز پہلی بار ورلڈ کپ میں حصہ لینے سے چوک جائے۔ ویسٹ انڈیز کوالیفائرس میں بے حد خراب صورتحال میں ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…