اسپورٹس

IPL 2026: دہلی کیپیٹلز کے اسسٹنٹ کوچ ایان بیل کا آیا بڑا بیان، کہا-مسلسل اچھا کھیل پیش نہ کر پانا دہلی کیپیٹلز کو پڑا بھاری

دہلی کیپیٹلز کے اسسٹنٹ کوچ ایان بیل نے کہا ہے کہ مسلسل اچھا مظاہرہ نہ کر پانا اس سیزن میں دہلی کیپیٹلز کی سب سے بڑی کمزوری رہی ہے۔میچ سے پہلے پریس کانفرنس میں ایان بیل نے کہا،’’ہمارے کچھ دن اچھے نہیں گزرے، لیکن کل کھلاڑیوں نے شاندار ٹریننگ کی۔ سب کا مورال کافی بلند ہے۔ ظاہر ہے کہ کے کے آر کے خلاف یہ بڑا مقابلہ ہے۔ ہم اس وقت اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں — چاہے وہ ٹریننگ ہو یا تیاری — صرف اگلا میچ جیتنے کے لیے۔ میرا ماننا ہے کہ یہی سب سے اہم بات ہے۔ کل جیت کے لیے ہمیں صحیح ذہنیت اور مثبت رویے کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔‘‘

ایان بیل نے اور کیا کہا؟

ایان بیل نے مزید کہا کہ ٹیم کے اندر ماحول بہت اچھا ہے اور کھلاڑی ایک دوسرے کا ہر حال میں ساتھ دے رہے ہیں۔’’خاص طور پر کھلاڑیوں کے درمیان بہترین ہم آہنگی ہے۔ اچھے اور برے وقت میں سب ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہے ہیں۔‘‘شاندار فارم میں چل رہی کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایان بیل نے کہا،’’وہ ایک بہترین ٹیم ہے۔ ہمیں اپنے ہوم گراؤنڈ پر کے کے آر کے خلاف خراب نتیجے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔‘‘انہوں نے کہا،’’میں فن ایلن جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کر چکا ہوں اور ان کی صلاحیتوں سے واقف ہوں۔ ان کے پاس سنیل نارائن جیسے لاجواب کھلاڑی موجود ہیں۔ پوری ٹیم ورلڈ کلاس کھلاڑیوں سے بھری ہوئی ہے، اس لیے ہم جانتے ہیں کہ کل ہمیں اپنا بہترین کھیل دکھانا ہوگا۔ شاید اس سیزن کی اب تک کی سب سے بہترین کارکردگی پیش کرنا ہوگی۔‘‘

ایان بیل نے کہا کہ مستقل مزاجی کی کمی دہلی کیپیٹلز پر بھاری پڑی ہے

’’میرا خیال ہے کہ زیادہ تر ٹیمیں یہی کہیں گی، خاص طور پر وہ جو ٹاپ فور میں جگہ نہیں بنا سکیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ مسلسل اچھا کھیل نہ دکھا پانا ہے۔ ہم نے اس سیزن میں یہ بھی دکھایا کہ ہم 265 رنز بنا سکتے ہیں اور پھر 70 رنز پر آؤٹ بھی ہو سکتے ہیں۔ کئی مواقع پر ہم اہم لمحات کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔‘‘انہوں نے آئی پی ایل کی سخت مسابقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا،“آئی پی ایل میں جیت اور ہار کا فرق بہت کم ہوتا ہے۔ ایک کوچ اور کھلاڑی کے طور پر آپ اسی لیگ کا حصہ بننا چاہتے ہیں کیونکہ یہاں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے خلاف شدید دباؤ میں کھیلنا پڑتا ہے۔ یہاں سب سے بڑا فین بیس اور بہترین اسٹیڈیم موجود ہیں۔”واضح رہے کہ دہلی کیپیٹلز 13 میچوں میں 6 فتوحات کے ساتھ 12 پوائنٹس لے کر پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں نمبر پر ہے اور اس کے پلے آف میں پہنچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

UPITS 2026: یو پی آئی ٹی ایس 2026، 25 ستمبر سے گریٹر نوئیڈا میں سجے گا اتر پردیش کا بڑا تجارتی میلہ، وزیر داخلہ امت شاہ کریں گے افتتاح

پانچ روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے میں اتر پردیش کی صنعت، برآمدات، ٹیکنالوجی، دستکاری اور…

8 minutes ago