اسپورٹس

ICC World Cup 2023:وہ ایک اچھےکرکٹر ہے، کاش وہ بھی اچھے انسان  بھی ہوتے، حسین جہاں نے محمد شامی کے بارے میں یہ کیوں کہا

ICC World Cup 2023: محمد شامی انٹرنیشنل ورلڈ کپ 2023 میں شاندار کارکردگی کے بعد خبروں میں ہیں۔ ادھر ان کی اہلیہ حسین جہاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘وہ ایک اچھے کرکٹر ہیں۔کاش وہ بھی اچھے انسان ہوتے۔’ انہوں نے کہا جو لوگ مجھے ذاتی طور پر جانتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ مجھ سے غلط ہوا ہے۔ انہوں نے کہا، کتنا اچھا ہوتا اگر میں، میری بیٹی اوروہ ایک ساتھ اچھی زندگی گزار سکتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہمارے ملک نے فائنل جیتا اور ورلڈ کپ ہمارے پاس آیا۔

حسین جہاں نے کہا کہ ان کے اور شامی کے رشتے کو ان کے کیرئیر سے نہیں جوڑا جانا چاہیے کیونکہ ان کا ایک کیرئیر ہے جو کہ ان کی ذاتی زندگی کے رشتے سے بالکل مختلف ہے یعنی میرے اور ان کے درمیان تنازع کا ان کے کریئر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

میرے بارے میں منفی باتیں پھیلائی جاتی ہیں

حسین جہاں نے کہا کہ میرے بارے میں جان بوجھ کر منفی باتیں پھیلائی جاتی ہیں۔ میں جس شخص سے لڑرہی ہوں وہ مالی طور پر بہت مضبوط ہے۔ ان کی میرے خلاف ایک پوری ٹیم ہے جو مجھے مسلسل گالیاں دیتی رہتی ہے۔ کبھی کبھی دل میں یہ خیال آتا ہے کہ ہم اکٹھے رہ سکتے تھے لیکن شامی کے گندے دماغ اور لالچ کی وجہ سے ہمارا یہ حال ہے۔ وہ پیسے لے کر اپنی بہت سی غلطیاں چھپانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ایسا نہیں ہے کہ وہ مشکل میں نہیں ہے۔

حسین جہاں نے امروہہ سے اپنے تعلقات کے بارے میں کیا کہا؟

حسین جہاں کا کہنا تھا کہ میں نے سب کچھ اپنے آقا، میرے اللہ پر چھوڑ دیا ہے، اب جو ہوتا ہے دیکھنا باقی ہے۔ کئی قانونی وجوہات کی بنا پر بار بار امروہہ جانا پڑتا ہے۔ یہ اچھا ہے کہ وہ اب اچھا کھیل رہا ہے، پھر ساری زندگی اچھا کھیلے گا۔ اس کے لیے ذاتی زندگی میں اچھا ہونا بہت ضروری ہے۔

بھارت ایکسپیرس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

1 hour ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

2 hours ago