قومی

Telangana Election 2023: ”مفت بجلی، 500 میں گیس سلینڈر، شادی میں گولڈ اورنقد“ تلنگانہ کے انتخابی منشورمیں کانگریس کے بڑے اعلانات

Telangana Assembly Election 2023 Date: تلنگانہ میں 30 نومبر کو ہونے والے اسمبلی الیکشن کے لئے کانگریس نے جمعہ (17 نومبر) کواپنا انتخابی منشورجاری کردیا ہے۔ کانگریس کے صدر ملیکا ارجن کھڑگے کی موجودگی میں یہ انتخابی منشور جاری کیا گیا۔ کانگریس نے اپنے انتخابی منشورمیں ایل پی جی سلینڈر 500 روپئے میں دینے کے علاوہ مفت بجلی، لڑکی کی شادی میں گولڈ اورنقد دینے جیسے وعدے کئے ہیں۔ اس دوران ملیکا ارجن کھڑگے نے تلنگانہ کو الگ ریاست بنانے میں کانگریس اور سونیا گاندھی کے کردار کا بھی ذکر کیا۔

انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے ملیکا ارجن کھڑگے نے کہا ”تلنگانہ بنانے کے بعد کرسی پرکون بیٹھا، جس کا کوئی رول نہیں تھا۔ کتنے لوگوں نے گولیاں کھائیں، کتنے لوگ مارے گئے۔ اس کا فائدہ عوام کو نہیں ہوا۔ ریاست بننے کا فائدہ عام لوگوں کی جگہ مائننگ میں لوٹ کرنے والوں، ایگریکلچر میں لوٹ کرنے والوں کو ملا۔ کیا اس لئے تلنگانہ کو الگ ریاست بنایا گیا تھا۔“

کانگریس نے 6 گارنٹی کا کیا وعدہ

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ جیسے ہم نے کرناٹک میں 5 گارنٹی دے کر وہاں کی عوام کو اسے سونپ دیا۔ ویسے ہی تلنگانہ کے لئے بھی ہم نے 6 گارنٹی رکھی ہے۔ جو لوگ بھگوان رام (خدا) کے نام پرووٹ مانگتے ہیں، انہوں نے کچھ نہیں کیا ہے۔ کانگریس خواتین کو بس میں مفت سفر کی سہولت دے رہی ہے۔ بس میں مفت سفرکرکے خواتین ہر دن مندر کا درشن کررہی ہیں۔

کانگریس کے انتخابی منشورکی کچھ بڑی باتیں

کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں گیس سلینڈر 500 روپے میں دینے کا وعدہ کیا ہے۔

کانگریس کی بننے کی صورت میں خواتین کو بس میں مفت سفر کرنے کی سہولت دی جائے گی۔

کانگریس نے تلنگانہ کے لوگوں سے اقتدارمیں آنے پر 200 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا وعدہ کیا ہے۔

اندرمّا اپہاریوجنا کے تحت ہندوؤں کوان کی بیٹی کی شادی کے وقت حکومت کی طرف سے 1,00,000 روپئے اور10 گرام سونا (گولڈ) دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی اقلیتوں کو ان کی بیٹی کی شادی کے وقت 160,000 روپئے دیئے جائیں گے۔

 اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی ہرلڑکی کو مفت اسکوٹی دینے کا وعدہ بھی کانگریس نے کیا ہے۔

کانگریس کے انتخابی منشور کی چند اہم باتیں

کانگریس نے اپنے منشور میں 500 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

کانگریس کی حکومت آتی ہے تو خواتین کو بسوں میں مفت سفر کرنے کی سہولت دی جائے گی۔

کانگریس نے اقتدار میں آنے پر تلنگانہ کے عوام کو 200 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

اندرما اپھار یوجنا کے تحت ہندوؤں کو ان کی بیٹی کی شادی کے وقت حکومت کی طرف سے 1,00,000 روپے اور 10 گرام سونا دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی اقلیتوں کو ان کی بیٹی کی شادی کے وقت 160,000 روپے دیے جائیں گے۔

کانگریس نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی ہر لڑکی کو مفت اسکوٹی دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

تلنگانہ تحریک کے کارکنوں کے خلاف درج مقدمات کو واپس لیا جائے گا۔ انہیں 250 گز کی جگہ الاٹ کریں گے۔

کسانوں کے ایک لاکھ روپے تک کے فصل کے قرضے معاف کیے جائیں گے۔

اساتذہ کی تمام خالی آسامیاں میگا ڈی ایس سی کے ذریعے 6 ماہ کے اندر پُر کی جائیں گی۔

ہم مستحقین کو 25 لاکھ روپے میں زمین کے مکمل حقوق فراہم کریں گے۔ زمینی اصلاحات کے ذریعے غریبوں کو ایک ایکڑ زمین دی جائے گی۔

تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے زیر التواء تین ڈی اے کے واجبات فوری ادا کیے جائیں گے۔

زیر التواء ٹریفک چالان ون ٹائم سیٹلمنٹ سکیم کے ذریعے 50فیصد رعایت کے ساتھ کلیئر کیے جائیں گے۔

ذات پات کی مردم شماری کے بعد آبادی کی بنیاد پر پسماندہ ذاتوں کے لیے ریزرویشن میں اضافہ کرنا۔

صحافیوں کی موت کے بعد ان کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے نقد دینا۔

معذور افراد کی ماہانہ پنشن میں 6000 روپے کا اضافہ۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

3 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

4 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

4 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

5 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

6 hours ago