Hardik Pandya Ruled Out: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرہاردک پانڈیا زخمی ہوگئے ہیں۔ وہ پنے میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ہاردک پانڈیا کی میڈیکل رپورٹ جاری کی ہے۔ بی سی سی آئی نے بتایا کہ ہاردک پانڈیا ہندوستان کے لئے نیوزی لینڈ کے کلاف دھرمشالہ میں ہونے والے میچ میں نہیں کھیل پائیں گے۔ پانڈیا کو ورلڈ کپ 2023 کے دوران زخمی ہونا ہندوستان کے لئے بڑا جھٹکا ہے۔
بی سی سی آئی نے ہاردک پانڈیا سے متعلق اپنی ویب سائٹ کے ذریعہ جانکاری دی ہے۔ بی سی سی آئی نے ویب سائٹ پر لکھا کہ ہندوستانی تیم کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔ ان کی لیفٹ اینکل میں چوٹ لگی ہے۔ پانڈیا کا اسکین کروایا گیا ہے اور ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ وہ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔ ہاردک پانڈیا 20 اکتوبر کو ٹیم انڈیا کے ساتھ دھرمشالہ نہیں جائیں گے۔ وہ سیدھا ہی انگلینڈ کے خلاف میچ کے لئے لکھنؤ میں جڑیں گے۔
ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان جمعرات کو پنے میں میچ کھیلا جائے گا۔ اسے ٹیم انڈیا نے 7 وکٹ سے جیت لیا تھا۔ بنگلہ دیش نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 256 رن بنائے تھے۔ اس کے جواب میں ہندوستان نے 41.3 اووروں میں ہدف حاصل کرلیا تھا۔ ہاردک پانڈیا بنگلہ دیش کی اننگ کے دوران اپنا پہلا اوور پھینک رہے تھے۔ اسی دوران وہ زخمی ہوگئے تھے۔ ہاردک پانڈیا اوور کی تین گیند ہی پھینک پائے تھے۔ اس کے بعد وراٹ کوہلی نے ان کا اوور پورا کیا تھا۔
واضح رہے کہ ہندوستان نے ورلڈ کپ 2023 میں مسلسل چارمیچ جیتے ہیں۔ اب اس کا 22 اکتوبر کو نیوزی لینڈ سے سامنا ہوگا۔ اس کے بعد لکھنؤ میں انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا۔ یہ میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…