اسپورٹس

Hardik Pandya Comeback: آئی پی ایل 2024 سے قبل ہاردک پانڈیا فِٹ ،ہندوستانی شائقین نے لی راحت کی سانس

ہاردک پانڈیا ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ ہندوستانی آل راؤنڈر بنگلہ دیش کے خلاف 19 اکتوبر کو کھیلے گئے میچ میں زخمی ہوگئے تھے۔ اب وہ میدان میں واپس آئے ہیں، جو آئی پی ایل 2024 سے پہلے ممبئی انڈینز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل  ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیے ایک بڑی راحت ہے۔ ہاردک نے ڈی وائی پاٹل ٹی 20 کپ ٹورنامنٹ کے ذریعے تقریباً چار ماہ بعد واپسی کی۔

ہاردک کو ٹورنامنٹ میں ریلائنس 1 کی کمانڈ کرتے دیکھا گیا تھا۔ بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ہاردک نے بیٹنگ اور گیند بازی دونوں کیں۔ پہلے بولنگ کرتے ہوئے انہوں نے 3 اوورز میں 22 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہاردک نے ریلائنس 1 کے لیے بولنگ شروع کی۔

پھر بیٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے 4 گیندوں میں 3 رنز بنائے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ ہاردک 10 ویں نمبر پر بلے بازی کرنے آئے تھے۔ ہاردک کی ٹیم نے 126 رنز کا ہدف 15 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پانڈیا کی بلے بازی اور گیند بازی سے ایک بات واضح ہو گئی ہے کہ وہ تقریباً مکمل طور پر فٹ ہیں۔ وہ آئی پی ایل اور آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پوری آل راؤنڈ صلاحیت کے ساتھ کھیل سکیں گے۔

ہاردک کی غیر موجودگی میں سوریا نے ہندوستان کی کمان سنبھالی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ہاردک پانڈیا کی غیر موجودگی میں سوریہ کمار یادو نے ہندوستانی ٹی 20 ٹیم کی کمان سنبھالی تھی۔ ہاردک کو کچھ عرصے سے ہندوستانی ٹی20 ٹیم کی کپتانی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ لیکن ان کی غیر موجودگی میں سوریہ کمار یادو نے ورلڈ کپ کے بعد آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہندوستان کی کمان سنبھالی۔ تاہم افغانستان کے خلاف کھیلی گئی ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں روہت شرما ہندوستانی کپتان کے طور پر نظر آئے۔ افغانستان کے خلاف کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ہندوستانی ٹیم کے فارمیٹ کی آخری سیریز تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

جے ڈی یو-ٹی ڈی پی کومولانا ارشد مدنی کا انتباہ، مسلمانوں کے پیٹھ میں خنجرنہیں ماریں چندرا بابونائیڈواورنتیش کمار

جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…

10 hours ago

Sambhal Violence News: سنبھل تشدد معاملے میں شاہی جامع مسجد کے صدر گرفتار، پولیس نے کہا- ان کا رول ٹھیک نہیں

سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…

11 hours ago