Hardik and Natasa love story: ہاردک پانڈیا اورنتاشا اسٹین کووچ کی لواسٹوری کرکٹ اورگلیمردنیا کے سنگم جیسی ہے۔ کچھ ہی سالوں میں اس جوڑے نے پیار، منگنی، شادی، پیرنٹ ہڈ اوراب حالیہ طورپر ہاردک پانڈیا کے انسٹا پوسٹ کے بعد الگ ہونے کا سفر بھی طے کرلیا ہے۔ آئیے ان کے رشتے کے اہم پہاڑوں پرایک نظرڈالتے ہیں۔
2018- ممبئی کی راتوں میں ملاقات
ہاردک پانڈیا نے ممبئی کی چمکیلی راتوں میں نتاشا اسٹین کووچ سے ملاقات کی۔ مانا جاتا ہے کہ یہ پہلی نظرکا پیارتھا، حالانکہ اس وقت نتاشا کسی اور کو ڈیٹ کر رہی تھیں۔ ہاردک پانڈیا کے یوم پیدائش پرسوشل میڈیا پرنتاشا اسٹین کووچ کی نیک خواہشات نے سب کو حیران کردیا۔ یہی سے ان کے رشتے کی قیاس آرائیاں شروع ہوئیں۔ حالانکہ رشتے کا باضابطہ اعلان نہیں ہوا تھا، مگراکتوبر2019 تک نتاشا نے ہاردک کو اپنے انسٹاگرام پر”بیسٹ فرینڈ“ بتایا اوران کی جدوجہد میں ساتھ کھڑے رہنے کی بات کہی۔
2020- جنوری-سرپرائزانگیجمنٹ
نئے سال کے پہلے دن 2020 میں ہاردک پانڈیا نے ایک یاٹ پرنتاشا کوپرپوزکرکے سبھی کوحیران کردیا۔ سوشل میڈیا پران کی منگنی کی تصاویرخوب وائرل ہوئیں۔ منگنی کے کچھ ہی ماہ بعد مئی 2020 میں نتاشا کی پریگننسی کی خبرآئی، جس نے ان کی خوشیوں کو دوگنا کٍردیا۔ جولائی 2020 میں ان کے بیٹے اگستے کی پیدائش ہوئی، جس نے ان کے رشتے کو مزید مضبوط بنایا۔
شادی کی رسومات
کووڈ وبا کے سبب تاخیرکے بعد فروری 2023 میں ادے پورمیں ہاردک پانڈیا اورنتاشا اسٹین کووچ نے روایتی شادی کی رسومات پوری کیں۔ یہ شادی ان کی فیملی اور قریبی دوستوں کے لئے ایک شاندارتقریب تھی۔ حالانکہ سب کچھ خوشحال چل رہا تھا، مگرمئی 2024 کے جوڑے کے سوشل میڈیا ایکٹیویٹی اورکچھ خبروں کے مطابق ان کے طلاق کی افواہیں ابھرنے لگیں۔ پھرافواہوں نے تیزی تب پکڑی جب دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹا گرام سے اَن فالو کردیا اورآج طلاق کی تصدیق ہاردک پانڈیا نے اپنے انسٹا گرام ہینڈل پوسٹ کے ذریعہ یہ جانکاری دی ہے کہ دونوں باضابطہ طورپر الگ ہوگئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس-
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…