اسپورٹس

South Africa vs India Guwahati Test : گُوہاٹی ٹیسٹ: بھارت پر ایک بار پھر ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش کا خطرہ منڈلانے لگا، آخری دن جیت کے لیے 522 رنز درکار

گُوہاٹی کے بَرسا پاڑا کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارتی ٹیم شدید دباؤ میں نظر آئی۔ بھارت نے دوسری اننگز میں صرف 15.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 27 رنز بنائے ہیں، جب کہ ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے مزید 522 رنز درکار ہیں۔ جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز 260/5 پر ڈکلیئر کرتے ہوئے بھارت کو مجموعی طور پر 549 رنز کا مشکل ہدف دیا۔ پروٹیز نے میچ کے آغاز میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں 489 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔

پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی جانب سے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سینورَن متھوسامی نے 206 گیندوں پر 109 رنز کی سنچری اننگز کھیلی، جس میں دو چھکے اور دس چوکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ مارکو یانسن نے 93 رنز کی اہم اننگز کھیلی، جبکہ ٹرسٹن سٹَبز نے 49 اور کپتان ٹیمبا باووما نے 41 رنز کا اضافہ کیا۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جسپریت بمراہ، محمد سراج اور رویندر جڈیجہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت نے جواب میں پہلی اننگز میں صرف 201 رنز پر ہتھیار ڈال دیے۔ یشسوی جیسوال نے 58 رنز بنائے جبکہ واشنگٹن سندر نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو یانسن نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کیں اور سائمن ہارمر نے تین وکٹیں اپنے نام کیں۔ بھارت کو پہلی اننگز میں سستے میں نمٹانے کے بعد جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں بھرپور آغاز کیا اور 260/5 پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ اس بار ٹرسٹن سٹَبز 94 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ ٹونی ڈی زورجی نے 49 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے رویندر جڈیجہ نے ایک بار پھر عمدہ بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں اور واشنگٹن سندر نے ایک وکٹ لی۔

بہت بڑے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے چوتھے دن مایوس کن آغاز کیا۔ یشسوی جیسوال 13 اور کے ایل راہل 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ دن کے اختتام پر سائی سدرشن 2 اور کلدیپ یادو 4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو یانسن اور سائمن ہارمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جنوبی افریقہ اس سے قبل کولکاتا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں 30 رنز سے فتح حاصل کرچکا ہے۔ ایسے میں بھارت گُوہاٹی ٹیسٹ جیت کر سیریز کو 1-1 کی برابری پر ختم کرنے کی امید رکھتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

TMC Symbol Freez Case: ٹی ایم سی نام اور انتخابی نشان تنازع: سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پوچھا، کتنے وقت میں ہوگا فیصلہ؟

ممتا بنرجی کی عرضی پر سماعت، عدالت نے الیکشن کمیشن سے دونوں فریقوں کے مفاد…

13 minutes ago

Greater Noida Bus Fire: گریٹر نوئیڈا بس حادثہ: امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے کیا اظہارِ افسوس

یمنا ایکسپریس وے پر سلیپر بس میں آگ لگنے سے 9 مسافروں کی موت، متعدد…

1 hour ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، وزیر اعظم نریندر مودی نے روشیبینا دیوی، ستنم سنگھ اور سلمان خان کو دی مبارکباد

ووشو میں روشیبینا دیوی نے سلور جبکہ روئنگ کے مینز ڈبل اسکلز مقابلے میں ستنم…

1 hour ago

Adani Group Plans: دو ہزار بستروں والے غیر منافع بخش اسپتال کے سنگِ بنیاد پر گوتم اڈانی کا بڑا اعلان، ’یہ بنگال کے طبی مستقبل کو بہتر بنائے گا‘

’اڈانی آروگیہ مندر‘ میں جدید میڈیکل کالج، جدید تحقیق اور طبی نگہداشت کی سہولیات ہوں…

2 hours ago

PHDCCI Seminar: نئے لیبر کوڈز سے آسان ہوگی تعمیل، روزگار اور سماجی تحفظ کے مواقع بڑھیں گے: لیبر سکریٹری

پی ایچ ڈی سی سی آئی کے سیمینار میں لیبر کوڈز کے عملی نفاذ، اجرت،…

2 hours ago

Gyanesh kumar Arresting Issue: کیا سی ای سی گیانیش کمار گرفتار ہو سکتے ہیں؟ گرفتاری کے مطالبے کے درمیان جانیے کیا کہتا ہے قانون

اپوزیشن کی جانب سے گرفتاری کا مطالبہ، 2023 کے قانون کی دفعہ 16 میں انتخابی…

2 hours ago