اسپورٹس

IPL 2025: گجرات ٹائٹنس نے آخری 6 گیندوں پر پلٹ دیا میچ، پوائنٹ ٹیبل میں بن گئی نمبر ون دلچسپ میچ کی جانئے تفصیل

آئی پی ایل 2025 کے 56ویں میچ میں ممبئی انڈینس کا سامنا گجرات ٹائٹنس کی ٹیم سے ہوا۔ فینس کو اس میچ میں ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ اس مقابلے کے فاتح کا فیصلہ کھیل کے آخری اوور میں ہوا۔ یہ میچ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جو پلے آف کی ریس کو دیکھتے ہوئے یہ میچ دونوں ہی ٹیموں کے لئے کافی اہم تھے۔ گجرات ٹائٹنس نے اس میچ میں بازی ماری اور اپنی جیت کے سلسلے کو جاری رکھا۔ وہیں، پوائنٹس ٹیبل میں پہلا مقام بھی حاصل کرلیا۔ گجرات نے یہ میچ تین وکٹ سے اپنے نام کیا۔

ممبئی انڈینس نے بنائے 155 رن

گجرات ٹائٹنس نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا، جو صحیح بھی ثابت ہوا۔ ممبئی نے اپنے دونوں سلامی بلے بازوں کو26 رنوں پرہی گنوا دیئے تھے۔ اس کے بعد ول جیکس اورسوریہ کماریادو نے ممبئی کی ٹیم کوسنبھالا۔ ول جیکس نے 35 گیندوں پر 53 رنوں کی اننگ کھیلی اورسوریہ کماریادونے 24 گیندوں پر 35 رنوں کا تعاون دیا۔ اس کے بعد کاربن باش نے آخری کے اووروں میں 22 گیندوں پر 27 رن بنا کرٹیم کے اسکورکو20 اووروں میں 8 وکٹ کے نقصان پر155 رنوں تک پہنچا دیا۔ دوسری طرف سائی کشوراس اننگ میں گجرات ٹائٹنس کے سب سے کامیاب گیند بازرہے۔ انہوں نے 4 اوورمیں 34 رن خرچ کرکے 2 بلے بازوں کواپنا شکاربنایا۔ وہیں، راشد خان نے 4 اوور میں صرف 21 رن دیئے اور ایک وکٹ حاصل کیا۔ ان کے علاوہ محمد سراج، ارشد خان، پرسدھ کرشنا اور گیرالڈ کوئٹجی بھی 1-1 کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

ممبئی کے گیند بازوں نے جتا دیا گجرات کو میچ

ایک وقت گجرات کے لئے یہ ہدف آسان لگ گیا تھا، کیونکہ ان کے بلے باز کافی اچھی فارم میں چل رہے ہیں، لیکن اس مقابلے میں الٹا دیکھنے کو ملا۔ گجرات کے بلے باز رن بنانے کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے نظرآئے۔ سائی سدرشن 5 گیندوں پر5 رن بناکر اپنا وکٹ گنوا بیٹھے۔ اس کے بعد شبھمن گل اور جوس بٹلرکے درمیان ایک اچھی شراکت ہوئی، لیکن جوس بٹلربھی 30 رن بناکرپویلین لوٹ گئے۔ شرفین ردرفورڈ نے 15 گیندوں پر28 رن بنائے، اس کے بعد وہ بھی آوٹ ہوگئے۔

دوسری طرف کپتان شبھمن گل بھی 46 گیندوں پر43 رن بناکرجسپریت بمراہ کا شکاربن گئے، لیکن جب گجرات کو جیت کے لئے آخری اوور میں جیت کے لئے 24 رنوں کی ضرورت تھی تو بارش کا خلل دیکھنے کو ملا۔ اس کے بعد گجرات ٹائٹنس کو ایک اوورمیں جیت کے لئے 15 رنوں کا ہدف ملا، جسے گجرات نے حاصل کرلیا۔ راہل تیوتیا نے 8 گیندوں پر11 رن بناکرمقابلہ ختم کیا۔ ٹرینٹ بولٹ، جسپریت بمراہ اوراشونی کماراپنی ٹیم کی جیت کے سب سے بڑے ہیرو رہے۔ ٹرینٹ بولٹ نے 4 اوورمیں 22 رن دے کر 2 وکٹ حاصل کئے۔ بمراہ نے بھی 4 اوورمیں 19 رن خرچ کئے اور2 پرکامیابی حاصل کی۔ ان کے علاوہ اشونی کمارنے اپنے 4 اوورکے اسپیل میں 28 رن دیتے ہوئے 2 شکارکئے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔ 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

3 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

4 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

4 hours ago