انٹرٹینمنٹ

Aamir Khan on PM Modi: بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے کیوں کی وزیراعظم مودی کی تعریف؟ بالی ووڈ سے متعلق اس اہم بات کا کیا انکشاف

بالی ووڈ اسٹارعامرخان نے الگ الگ موضوعات پرتبادلہ خیال کیا۔ ان کی آنے والی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے بارے میں بتایا۔ ساتھ ہی انہوں نے پہلگام دہشت گردانہ حملے سے متعلق حکومت کی کارروائی کودرست بتایا۔ اس دوران عامرخان نے حکومت سے بالی ووڈ کے لئے مدد بھی مانگی۔ ان کے اس مطالبہ کے بعد انہوں نے یہ امید بھی ظاہرکی کہ اس سے بالی ووڈ اورہندوستانی سنیما کو فائدہ بھی ہوگا۔

آپ کوبتا دیں کہ عامرخان ایک پرائیویٹ ٹی چینل کے پروگرام میں شرکت کی ہے اور مختلف سوالوں کا جواب دیا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے 35 سالوں کے کیریئرمیں پہلی بارہے کہ کسی حکومت نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کواتنی مدد کی ہے۔ ہم حکومت کے ساتھ بیٹھ کرپالیسیوں پربات کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، دوسری راہ ہماری اپنی ہے کہ کیسے ہم تخلیقی طریقے سے کچھ بہترکرپائیں۔

حکومت سے کس طرح کی چاہئے مدد؟

عامرخان نے پہلے توتھئیٹرس کی تعداد کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے ملک میں  10000 اسکرینس ہیں، جن میں سے 5000 بالی ووڈ پٹی میں ہیں باقی ساوتھ میں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کے کچھ اضلاع ایسے بھی ہیں، جہاں ایک بھی تھئیٹرنہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں کم تھئیٹرس ہیں۔ امریکہ میں 35 ہزاراورچین میں 90 ہزارہیں۔ اس لئے ہم ان سے مقابلہ نہیں کرپاتے۔ توہمیں زیادہ تھئیٹرس کی ضرورت ہے۔ عامرخان نے تھئیٹرمالکوں کی بھی بات کی اور بتایا کہ تھئیٹرس بنانے میں بہت سے لائنسس کی ضرورت ہوتی ہے، جس سے پریشانی ہوتی ہے۔ اس میں تھوڑی آسانی لانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تھئیٹر میں انوسٹمنٹ کرنے والوں کو ٹیکس میں چھوٹ دینے سے بھی کافی مدد ہوگی کیونکہ اس میں لمبا انوسٹمنٹ ہوگا۔

 عامرخان ’فلم ستارے زمین پر‘ مچانے والے ہیں دھمال

تارے زمین پرکی گئی سیکویل کے ساتھ عامرخان پھرسے 20 جون کوبڑے پردے پرآنے والے ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ درشیل سفاری بھی ہیں۔ انہوں نے فلم کے بارے میں بتایا کہ اس باروہ اس فلم کے ذریعہ کامک انداز میں اچھا پیغام دینے والے ہیں۔ قابل ذکرہے کہ عامرخان کی فلم ’ستارے زمین پر‘، ’لال سنگھ چڈھا‘ کے فلاپ ہونے کے تین سال بعد آرہی ہے۔ عامرخان نے کہا کہ میری ہرفلم میں اتنا ہی وقت لگتا ہے۔ میں کام کرتا رہتا ہوں اورتیاری چلتی رہتی ہیں، اپنے وقت پرہی میری فلم منظرعام پرآتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

1 hour ago

Gwalior Tragic Incident: گوالیار میں بے قابو ٹرک کا قہر، شیتلا ماتا مندر کے قریب کئی دکانوں سے ٹکرایا، 12 افراد ہلاک، 5 کی حالت تشویش ناک

تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…

2 hours ago

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

11 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

12 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

12 hours ago