اسپورٹس

Asian Games 2026: گولفرپرنوی نے ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی، ایسا کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون

نئی دہلی: ایشین گیمز 2026 میں گولڈ میڈل جیت کر ہندوستانی گولفر پڑنوی شرتھ ارس نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ وہ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون گولفر بن گئی ہیں۔ پرنوی شرتھ نے آخری راؤنڈ میں ایک اسٹروک کی برتری برقرار رکھتے ہوئے یہ تاریخی کامیابی حاصل کی۔ ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے بھی سلور میڈل اپنے نام کیا۔ میسور سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ پرنوی شرتھ نے تیسرے ہول پر ٹرپل بوگی کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے 3 برڈیز لگائیں۔ آخری راؤنڈ میں انہوں نے ایون پار 70 کا اسکور کیا۔ چار روز کے مقابلے میں ان کا مجموعی اسکور 15 انڈر 265 رہا۔ پرنوی کے ساتھ ادیتی اشوک اور دکشا ڈاگر پر مشتمل ہندوستانی ٹیم نے بھی ٹیم مقابلے میں سلور میڈل حاصل کیا۔ ادیتی اشوک نے آخری راؤنڈ میں 67 جب کہ دکشا ڈاگر نے 77 کا اسکور کیا۔

کون ہیں پرنوی شرتھ ؟

پرنوی شرتھ کا تعلق بنگلورو سے ہے اور انہوں نے صرف 5 سال کی عمر میں گولف کھیلنا شروع کر دیا تھا۔ وہ اس وقت ہندوستان کی باصلاحیت گولفرز میں شمار ہوتی ہیں۔ سال 2015 میں انہوں نے ’لیڈیز برٹش ایمیچر اسٹروک پلے چیمپئن شپ‘ جیت کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا کہ وہ یہ ٹائٹل جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون گولفر بنیں۔2016 میں پڑنوی شرتھ نے پروفیشنل گالف کی دنیا میں قدم رکھا۔ اس کے بعد انہوں نے بین الاقوامی سطح پر مسلسل اپنی کارکردگی بہتر کی اور ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر اپنے کیریئر کی ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔

ہندوستان کی میڈل ٹیبل میں مضبوط پوزیشن

پڑنوی شرتھ کا گولڈ میڈل ایشین گیمز 2026 میں ہندوستان کا 78واں میڈل تھا، جب کہ گالف ٹیم کا سلور میڈل ہندوستان کا 79واں میڈل بن گیا۔ خبر لکھے جانے تک ہندوستان نے مجموعی طور پر 79 میڈلز جیت لیے تھے، جن میں 18 گولڈ میڈلز شامل ہیں۔ہندوستان کے 19ویں گولڈ میڈل کی امید کرکٹ ٹیم سے ہے، جو فائنل میں پاکستان کے خلاف میدان میں اتر رہی ہے۔ اس سے قبل ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم بھی گولڈ میڈل جیت چکی ہے، جو ان ایشین گیمز میں ہندوستان کا پہلا گولڈ میڈل تھا۔

ایک دن میں 6 گولڈ میڈلز

جمعہ کو ہندوستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 6 گولڈ میڈلز جیتے، جس کے بعد ملک نے میڈل ٹیبل میں لمبی چھلانگ لگائی۔ ان کامیابیوں میں ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا چین کو شکست دینا بھی شامل رہا۔خواتین ہاکی ٹیم کی اس کامیابی کے ساتھ ہندوستان نے 2028 کے اولمپکس کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔ ایشین گیمز میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی مسلسل شاندار کارکردگی کے باعث ملک کی میڈل تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Union Minister Gajendra Singh Shekhawat: عالمی سطح پر گونج رہی ہندوستان کی ثقافت، پی ایم مودی نے گجیندر شیخاوت کے کام کی تعریف کی

بی جے پی کے سینئر رہنما ونود تاوڑے نے ہندی میں سوشل میڈیا پوسٹ شیئر…

2 hours ago

Mamata Banerjee: ممتا بنرجی نے سی جے پی کے مطالبے کی حمایت کی، جانئے اور کون سی پارٹیاں ابھیجیت دپکے کے ساتھ؟

ممبئی کے احتجاج میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ابھیجیت دپکے نے کہا کہ اگر…

2 hours ago

Brutal assault on woman at nightclub: گوہاٹی کے نائٹ کلب میں خاتون سے مبینہ بدسلوکی، برہنہ کرکے مارپیٹ کا ویڈیو وائرل

ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کو کلب کی چوتھی منزل سے نیچے پارکنگ ایریا تک…

3 hours ago

Asian Games 2026: ہندوستانی تیرانداز کم کم موہود نے لگائی ہیٹ ٹرک، گولڈ جیت رقم کی تاریخ

فائنل کا آغاز کم کم موہود کے لیے آسان نہیں تھا۔ انہیں پہلے سیٹ میں…

4 hours ago

Delhi NCR Weather Update: دہلی-این سی آر میں موسم کا بدلا مزاج، صبح و شام بڑھی ہلکی ٹھنڈک

دہلی-این سی آر اور آس پاس کے علاقوں میں گزشتہ دنوں ہوئی بارش کے بعد…

5 hours ago