نئی دہلی: بھارت نے ایشین گیمزکے مینس کرکٹ فائنل میں پاکستان کو19 رنوں سے شکست دے کرگولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 211 رن بنائے، جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم مقررہ اووروں میں ہدف حاصل نہ کرسکی۔ پاکستان کوسلورمیڈل سے اکتفا کرنا پڑا۔ بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 211 رنوں کا مضبوط اسکورکھڑا کیا۔ ابھیشیک شرما نے شانداربلے بازی کرتے ہوئے 68 رنوں کی اننگ کھیلی، جبکہ تلک ورما نے بھی جارحانہ اندازمیں بلے بازی کرتے ہوئے 51 رن بنائے۔ دونوں کی شانداراننگ کی بدولت بھارت نے پاکستان کے سامنے 212 رنوں کا ہدف رکھا۔
حسن نوازنے بڑھائی ہندوستانی شائقین کی دھڑکنیں
212 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی شروعات اچھی نہیں رہی اورصرف 39 رنوں پراس کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد حسن نوازاورصائم ایوب نے مل کراننگ کو سنبھالا اور87 رنوں کی اہم شراکت داری قائم کی۔ حسن نواز اورصائم ایوب کی شراکت داری کے دوران ایک وقت ایسا بھی آیا، جب پاکستانی ٹیم میچ میں واپسی کرتی ہوئی نظرآنے لگی تھی۔ ہندوستانی شائقین کی دھڑکنیں بھی بڑھ گئی تھیں اورمیچ کا نتیجہ دلچسپ مرحلے میں پہنچ گیا تھا۔
شیوم دوبے نے دلائی بھارت کوبڑی کامیابی
بھارت کو اہم کامیابی 15ویں اوورمیں ملی، جب شیوم دوبے نے صائم ایوب کو آؤٹ کر کے پاکستان کی مضبوط ہوتی شراکت داری توڑدی۔ اس کے بعد پاکستانی ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اوربھارت نے میچ پر دوبارہ اپنی گرفت مضبوط کرلی۔ اگرچہ حسن نوازآخری اوورتک کریزپرموجود رہے اورانہوں نے 96 رنوں کی شانداراننگ کھیلی، لیکن وہ اپنی ٹیم کوفتح نہیں دلا سکے۔ بھارت نے پاکستان کو 19 رنوں سے شکست دے کرگولڈ میڈل جیت لیا۔
ایشین گیمز میں بھارت کا 19واں گولڈ
پاکستان کے خلاف کامیابی کے ساتھ ہی بھارت نے ایشین گیمزمیں اپنا 19واں گولڈ میڈل جیت لیا۔ اس سے قبل ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے بھی فائنل میں سری لنکا کوشکست دے کرگولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ یوں ایشین گیمزمیں کرکٹ کے دونوں گولڈ میڈل بھارت کی جھولی میں آئے۔ پاکستان کے خلاف مینس کرکٹ ٹیم کی کامیابی کے بعد بھارت کے مجموعی تمغوں کی تعداد 81 ہوگئی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
عام آدمی پارٹی کی قومی ترجمان پرینکا ککڑکانگریس میں شامل ہوگئی ہیں۔ انہوں نے عام…
بھارت اپنی خام تیل کی ضرورت کا ایک بڑا حصہ درآمد کرتا ہے۔ ایسے میں…
پرنوی شرتھ کا تعلق بنگلورو سے ہے اور انہوں نے صرف 5 سال کی عمر…
بی جے پی کے سینئر رہنما ونود تاوڑے نے ہندی میں سوشل میڈیا پوسٹ شیئر…
ممبئی کے احتجاج میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ابھیجیت دپکے نے کہا کہ اگر…
ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کو کلب کی چوتھی منزل سے نیچے پارکنگ ایریا تک…