اسپورٹس

Gill’s Bat Roars in Guwahati: گوہاٹی میں ’گرجا‘ گِل کا بلا ، ڈبل سنچری کے ساتھ ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے روندا، ون ڈے سیریز میں بھارت کی ناقابل شکست برتری

گوہاٹی: کپتان شُبھمن گِل کی ڈبل سنچری کی بدولت بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بارسارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے دوسرے مقابلے میں 8 وکٹوں سے شاندار کامیابی حاصل کی۔ بدھ کے روز کھیلے گئے اس میچ میں زبردست جیت کے ساتھ ٹیم انڈیا نے 3 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔

ویسٹ انڈیز نے بنایا 405 رنز کا بڑا اسکور

ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 405 رنز بنائے۔ ٹیم کو 37 رنز کے اسکور پر کیسی کارٹی کی شکل میں پہلا جھٹکا لگا، جو 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد جان کیمبل نے کپتان شائی ہوپ کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 79 گیندوں میں 110 رنز کی شراکت داری قائم کی اور ٹیم کو 147 رنز تک پہنچایا۔

کیمبل 68 گیندوں پر 5 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 101 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ اس کے بعد کپتان شائی ہوپ نے عامر جنگو کے ساتھ 131 گیندوں میں 182 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کا اسکور 300 کے پار پہنچا دیا۔

ہوپ 94 گیندوں میں 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔ وہیں عامر جنگو نے 77 گیندوں میں 3 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 114 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ روسٹن چیز 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے گرنور برار، رویندر جڈیجہ اور کلدیپ یادو نے 2-2 وکٹیں حاصل کیے، جبکہ پرسدھ کرشنا نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

روہت اور گِل نے دی دھماکہ خیز شروعات

405 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت نے 43.3 اوورز میں ہی مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ روہت شرما نے کپتان شُبھمن گِل کے ساتھ پہلے وکٹ کے لیے 158 گیندوں میں 255 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کرتے ہوئے ٹیم کو مضبوط شروعات دلائی۔ روہت 75 گیندوں میں 6 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد گِل نے وراٹ کوہلی کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 35 گیندوں میں 65 رنز جوڑے اور بھارت کو 300 رنز کے پار پہنچا دیا۔

133 گیندوں پر گِل کی 223 رنز کی ناقابل شکست اننگز

اس کے بعد گِل نے رُتُراج گائیکواڑ کے ساتھ محاذ سنبھال لیا۔ دونوں بلے بازوں نے 68 گیندوں میں 86 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری قائم کرکے بھارت کو آسان جیت دلائی۔ گِل 133 گیندوں پر 223 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اپنی شاندار اننگز کے دوران انہوں نے 8 چھکے اور 26 چوکے لگائے۔ یہ ون ڈے فارمیٹ میں گِل کا سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی ہے۔ رُتُراج گائیکواڑ 37 گیندوں میں 2 چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز اور شمار جوزف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری

بھارت نے سیریز کا پہلا میچ بھی 8 وکٹوں سے جیتا تھا۔ اب سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 3 اکتوبر کو نیو چنڈی گڑھ میں کھیلا جائے گا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچوں کی ٹی20 سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Asian Para Games: ایشین پیرا گیمز، وزیر اعظم نریندر مودی نے بے بی سہانا کے تاریخی تمغے کو سراہا، بھارتی پیرا ایتھلیٹس کی تعریف

ایشین پیرا گیمز 2026 میں بھارتی تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو وزیر اعظم نریندر مودی…

6 hours ago

Marco Rubio India visit: ’ریفائننگ سپر پاور‘ بنا بھارت، امریکہ بھی معترف، تجارتی معاہدے پر امریکی وزیر خارجہ کا بڑا اشارہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارت کو ’ریفائننگ سپر پاور‘ قرار دیتے ہوئے توانائی…

6 hours ago

بی جے پی یوا مورچہ کی نئی ٹیم کا اعلان، یوپی کے نکھل اور ہرش وردھن کو ملی بڑی ذمہ داری، یہاں دیکھیں پوری فہرست

نکھل منی تیواری قومی نائب صدر اور ہرش وردھن سنگھ قومی جنرل سکریٹری مقرر کئے…

7 hours ago

Regime Change: راہل گاندھی کے ویتنام سے لوٹتے ہی ہوگا ’رجیم چینج‘، سنجے راوت کے بیان سے سیاسی ہلچل

رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے وجے دشمی کے موقع پر آر ایس ایس سربراہ موہن…

7 hours ago

مظفر نگر میں ایم بی بی ایس کی طالبہ کی خودکشی، ہاسٹل کے کمرے میں پھندے سے لٹکی ملی لاش

مظفرنگر کے بیگ راج پورمیڈیکل کالج ہاسٹل میں ایم بی بی ایس فائنل ایئرکی طالبہ…

7 hours ago