اسپورٹس

Sports News: گمبھیر ٹیم انڈیا کیلئے پرفیکٹ کوچ، لیکن دور کرنی ہوں گی یہ خامیاں

نئی دہلی: راہل ڈریوڈ کے بعد ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری گوتم گمبھیر کو دی گئی ہے۔ وہ اسی ماہ سری لنکا کے دورے پر ٹیم کو جوائن کریں گے اور ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ لیکن، کیا گمبھیر جو بغیر کسی تجربے کے ڈائریکٹ کوچ کے کردار میں آئے ہیں، کیا اپنی ذمہ داری نبھانے میں کامیاب ہوں گے؟

بطور کھلاڑی یا کپتان آپ کی جارحانہ طبیعت آپ کو کامیاب بنا سکتی ہے لیکن جب کردار کوچ کا ہو تو آپ کو جارحانہ نوعیت کے بجائے پرسکون اور درست فیصلے کرنے ہوں گے۔ اب خدشہ یہ ہے کہ کہیں گوتم گمبھیر کی سب سے بڑی طاقت ٹیم کی کمزوری نہ بن جائے۔

گمبھیر نے کئی بار اپنی بلے بازی کے دم پر ٹیم انڈیا کو فتح سے ہمکنار کیا ہے۔ وہ کرکٹ کے کامیاب کھلاڑی رہے ہیں۔ انہیں کھیل کی گہری سمجھ ہے۔ گمبھیر کسی بھی ٹورنامنٹ کو جیتنا جانتے ہیں، گمبھیر مشکل حالات سے نمٹنے میں کئی بار کامیاب رہے ہیں۔ وہ ناک آؤٹ میچ کے دباؤ کو ہینڈل کرنا جانتے ہیں۔

ایک کھلاڑی کے طور پر ورلڈ کپ جیتنے والے گمبھیر نے آئی پی ایل کے کل تین ٹرافیاں جیتی ہیں، جس میں وہ دو بار کپتان رہے اور ایک بار مینٹور کا کردار ادا کیا۔ ان تمام چیزوں کو دیکھتے ہوئے بی سی سی آئی نے انہیں ہیڈ کوچ منتخب کرنے کا فیصلہ کیا۔

لیکن، گوتم گمبھیر، جو اپنی مضبوط قائدانہ صلاحیتوں کے لیے مشہور ہیں، اپنی جارحانہ فطرت کے لیے بھی تھوڑا بدنام ہیں۔ کھیل کے میدان میں انہیں کئی بار دوسرے کھلاڑیوں سے ٹکراتے دیکھا گیا ہے۔

حالانکہ، اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے، جب کوئی کھلاڑی میدان میں اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کی جارحانہ طبیعت بعض اوقات بہت زیادہ کھل کر سامنے آ جاتی ہے۔ لیکن، جب یہ کردار ٹیم کے معاون عملے میں بدل جائے تو پھر پرسکون رویہ اپنانا پڑتا ہے۔

آئی پی ایل کی ٹیم لکھنؤ ہو یا 2024 میں کے کے آر، گمبھیر کو مینٹور کے طور پر ان کے پرانے انداز میں دیکھا گیا۔ آئی پی ایل نیلامی میں بالکل پرسکون نظر آنے والے گمبھیر ڈگ آؤٹ میں کافی جارحانہ نظر آتے ہیں۔ وہ ہر گیند اور ہر شاٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔ آپ سب کو آر سی بی اور لکھنؤ کا میچ یاد ہوگا، جب گمبھیر نے وراٹ کوہلی اور نوین الحق کا مسئلہ اٹھا کر میدان کے بیچ میں ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا۔ لیکن کیا ان کا بطور مینٹور کھلاڑیوں میں شامل ہونا درست تھا؟

موجودہ ٹیم میں کئی سینئر کھلاڑی ہیں جنہیں کھیل کا تقریباً اتنا ہی تجربہ ہے جتنا کہ گمبھیر کو۔ ایسے میں ان کے ساتھ تال میل برقرار رکھنا گمبھیر کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔ ساتھ ہی انہیں نوجوانوں کے ساتھ بانڈنگ بنانی ہوگی۔

ایسے میں کیا گمبھیر قومی ٹیم کا کوچ بننے کے بعد اپنی فطرت میں تبدیلی لاتے ہیں یا اس بار ہندوستان کسی جارح کپتان کی قیادت میں نہیں بلکہ ایک جارحانہ کوچ کی قیادت میں نئے انداز میں نظر آئے گا۔ فائر، اگریشن تو ہم نے گوتم گمبھیر میں ہمیشہ دیکھا ہے، لیکن اب سوال یہ ہے کہ کیا ان کی سب سے بڑی طاقت ان کی کمزوری بن جائے گی یا کوچ کے طور پر گمبھیر کا ہمیں ایک مختلف اوتار دیکھنے کو ملے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

JUSTICE B.R. GAVAI ADDRESS: باوقار زندگی کے بغیر حقوق بے معنی، جسٹس بی آر گوائی کا 9ویں این سی چاگلہ لیکچر سے خطاب

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی نے کہا کہ محض سیاسی…

3 hours ago

Jayant Chaudhary meets PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی سے اہل خانہ کے ساتھ ملے جینت چودھری، اتحاد کا دیا پیغام

مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ…

4 hours ago

Ronaldo Ends Retirement Speculation: رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں ختم، نیشنز لیگ کے لیے پرتگال کی ٹیم میں شامل

پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز…

5 hours ago

Zimbabwe vs Australia: آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 84 رنز سے دی شکست، سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کی

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…

5 hours ago

Chief Minister Hemant Soren: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی کیس میں ہائی کورٹ سے راحت نہیں، ٹرائل جاری رہے گا

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست…

6 hours ago

Nandigram by-election: نندی گرام ضمنی انتخاب، سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کے اعلان کے بعد کانگریس امیدوار ملن پردھان گرفتار

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…

7 hours ago