اسپورٹس

شبھمن گل کی کپتانی پر گیری کرسٹن نے توڑی خاموشی، دھونی جیسا بننے کے لئے کرنا ہوگا یہ بڑا کام

شبھمن گل کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم انگلینڈ دورے پر ہے، جہاں پر پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز کھیلی جارہی ہے۔ شبھمن گل نے اب تک کھیلے گئے تین میچوں میں اپنے بلے سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، لیکن کپتانی میں وہ کوئی خاص متاثر نہیں کرسکے۔ ان کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے اب تک کھیلے گئے تین میچوں میں صرف ایک ہی مقابلہ اپنے نام کرپائی ہے۔ جبکہ دومیچ میں ٹیم انڈیا کوہارکا سامنا کرنا پڑا۔ وہیں اب شبھمن گل کی کپتانی پر سابق ہندوستانی چیف کوچ گیری کرسٹن نے خاموشی توڑی ہے۔

شبھمن گل کی کپتانی پر گیری نے کیا کہا؟

گیری کرسٹن نے شبھمن گل کی کپتانی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق عالمی کپ فاتح کوچ گیری کرسٹن نے شبھمن گل کے بارے میں اپنی رائے دی ہے۔ ابھی تو ابتدائی دن ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ان میں بہت صلاحیت ہے۔ کپتانی میں آپ کو کئی چیزیں ایک ساتھ رکھنی ہوتی ہیں۔ وہ کھیل میں ایک بہترین مفکرہیں۔ وہ خود بھی ایک اچھے کھلاڑی ہیں۔ تاہم آپ کوکئی چیزیں صحیح کرنی ہوتی ہیں اورمجھے لگتا ہے کہ مین منیجمنٹ بھی کسی بھی کپتان کی طرح ہی کام کرے گا۔

گیری کرسٹن اوردھونی نے ساتھ مل کرکیا کام

گیری کرسٹن نے ہندوستان کو 28 سال بعد ونڈے ورلڈ کپ جتایا تھا۔ تب ہندوستانی ٹیم کے کپتان مہندرسنگھ دھونی تھے۔ انہوں نے دھونی کے ساتھ مل کرکئی سالوں تک ہندوستانی ٹیم کے لئے کام کیا ہے۔ گیری کرسٹن نے مشورہ دیا کہ شبھمن گل دھونی سے ایک خوبی سیکھ سکتے ہیں۔ دھونی ایک غیریقینی مین مینیجرتھے۔ اگروہ اپنی قائدانہ صلاحیت کے اس پہلو کو پوری طرح سے نکھارپاتے ہیں تومجھے لگتا ہے کہ ان میں ہندوستان کے لئے ایک عظیم کپتان بننے کی سبھی صلاحیت ہیں۔

گوتم گمبھیر کے بارے میں بھی کرسٹن نے رکھی اپنی رائے

گوتم گمبھیر کی کوچنگ پر بھی کوچ گیری کرسٹن نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں گوتم گمبھیرکا بہت بڑا مداح ہوں اور میں امید کرتا ہوں کہ انہیں وہ حمایت مل رہی ہے، جس کی انہیں ضرورت ہے۔ ساتھ ہی  کھلاڑی بھی گرم جوشی دکھانے لگے ہیں اورسمجھنے لگے ہیں کہ وہ کس طرح سے کام کرنا چاہتے ہیں اورکیا وہ ٹیم کی قدرمیں اضافہ کرسکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi’s 135-year-old ‘Central Secretariat Library: 135 سال پرانی سنٹرل سیکریٹریٹ لائبریری ہٹانے کی تیاری؟ سپریم کورٹ نے لیا ازخود نوٹس

سنٹرل سیکریٹریٹ لائبریری کی تاریخ 1891 سے جڑی ہوئی ہے۔ اسے ابتدا میں ’امپیریل سیکریٹریٹ…

28 minutes ago

Pakistan fast bowler Kainat Imtiaz: پاکستان کی تیز گیند باز کائنات امتیاز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کائنات نے گیند کے ساتھ ساتھ بلے سے بھی پاکستان کے لیے اہم کردار ادا…

2 hours ago

Sanjay Dutt: بھارت میں اب پہلے جیسا سکون محسوس نہیں ہوتا، سنجے دت کا بیان وائرل

سنجے دت نے کہا کہ ملک کے لوگ بہت پیارے ہیں اور یہاں امن ہونا…

2 hours ago