قومی

PM Modi Slams TMC’s ‘Gunda Tax’: ’’ٹی ایم سی کا ’غندہ ٹیکس‘ بنگال میں سرمایہ کاری میں بڑی رکاوٹ‘‘، پی ایم مودی نے ریاست میں حکومت کی تبدیلی پر دیا زور

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو درگا پور، مغربی بنگال میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) حکومت کی مبینہ بدانتظامی اور بدعنوانی پر سخت تنقید کی۔ انھوں نے ٹی ایم سی پر ’غنڈہ ٹیکس‘ کے ذریعے ریاست میں سرمایہ کاری میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا اور دعویٰ کیا کہ ٹی ایم سی کے اراکین کی جانب سے تاجروں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

پی ایم مودی نے کہا کہ ’’مغربی بنگال میں تاجروں سے پیسے مانگے جا رہے ہیں، ٹی ایم سی کے لوگ انھیں دھمکیاں دیتے ہیں۔۔۔ ٹی ایم سی کا ’غنڈہ ٹیکس‘ ریاست میں سرمایہ کاری میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔‘‘ پی ایم مودی نے مغربی بنگال کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ حکومت میں تبدیلی پر غور کریں اور انھوں نے وعدہ کیا کہ بی جے پی اگر حکومت میں آتی ہے تو وہ ریاست کی ترقی کو یقینی بنائے گی۔

انھوں نے آسام، تریپورہ اور اُڈیشہ جیسی بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں میں ہونے والی ترقی کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی فنڈز کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے اور بدعنوانی کو روکنے کے لیے ریاست میں ’’ڈبل انجن‘‘ حکومت کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی کو آسام میں ایک طویل عرصے کے بعد موقع ملا اور اب آسام تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ سب جانتے ہیں کہ تریپورہ کس حال میں تھا، لیکن بی جے پی حکومت تریپورہ کو ترقی میں آگے لے جا رہی ہے۔ اُڈیشہ بھی ترقی کے لحاظ سے سرفہرست ریاستوں میں سے ایک بن جائے گا۔ میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ بی جے پی کو ایک موقع دیں اور ایسی حکومت بنائیں جو ایماندار اور محنتی ہو۔‘‘

مغربی بنگال میں ماحول سرمایہ کاری کے لیے موافق نہیں، حکومت کو بدلنا ضروری: پی ایم مودی

ٹی ایم سی حکومت پر مزید تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پچھلی دہائی میں مغربی بنگال میں ایسی صورت حال پیدا ہوئی ہے جو سرمایہ کاری اور روزگار کے لیے ناموافق ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں درگاپور اور مغربی بنگال کا فخر واپس لاناہے۔ اس کے لیے اہم چیز سرمایہ کاری ہے۔۔۔بنگال کے نوجوانوں اور ان کی مہارت پر زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری ہونی چاہیے۔ لیکن ٹی ایم سی کے دور میں یہ ممکن نہیں ہے۔۔۔مغربی بنگال میں، کوئی کیسے سرمایہ کاری کر سکتا ہے، جب ریاستی حکومت ریاست کے لوگوں کی دکانوں اور جانوں کی حفاظت نہیں کر سکتی۔‘‘

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ترقی تب ہی ممکن ہوگی جب ٹی ایم سی حکومت کو ہٹا دیا جائے، وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’جب ٹی ایم سی حکومت کو اقتدار سے ہٹا دیا جائے گا، تب ہی مغربی بنگال میں حقیقی ترقی ہوگی۔‘‘ اس دوران انھوں نے مغربی بنگال میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور ٹی ایم سی پر مجرموں کو بچانے کا الزام لگایا۔ پی ایم مودی کی یہ ریلی بنگال میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر نہایت اہم مانی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

4 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

5 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

5 hours ago