بھارت ایکسپریس۔
ہرماہ کچھ نہ کچھ تبدیلی کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم میں پھر ایک بڑی تبدیلی ہوئی ہے اور ٹی-20 ورلڈ کپ سے ٹھیک پہلے ایک بڑی تقرری ہوئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہندوستان کو ورلڈ چمپئن بنانے والے جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن کواپنا چیف کوچ مقرر کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کئی مہینوں کے انتظارکے بعد آخرکار ایک مستقل کوچ کو مقرر کیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ پاکستان نے اس بار محدود اووروں اور ٹسٹ فارمیٹ کے لئے الگ الگ کوچ مقرر کئے ہیں۔
پی سی بی کے نئے سربراہ محسن نقوی نے اتوار 28 اپریل کو ایک کانفرنس میں نئے کوچنگ اسٹاف کی تقرریوں کا اعلان کیا۔ ہندوستان کو 2011 میں ورلڈ چمپئن بنانے والے گیری کرسٹن مئی کے ماہ میں انگلینڈ کے خلاف ٹی-20 سیریز سے اپنا کام شروع کریں گے۔ وہیں آسٹریلیا کے سابق سینئر تیزگیند بازجیسن گلیسپی کو ریڈ بال ٹیم کا چیف کوچ بنایا گیا ہے۔ ان کی مدت اگست میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹسٹ سیریز سے شروع ہوگی۔
ورلڈ کپ کے بعد سے نہیں تھا مستقل کوچ
گزشتہ سال ونڈے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی زبردست ہار کے بعد بورڈ نے کوچنگ اسٹاف میں بڑی تبدیلی کی تھی۔ ڈائریکٹر آف کرکٹ مکی آرتھر، چیف کوچ گرانڈ بریڈ برن اور ان کے اسسٹنٹ کوچ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھیج دیا گیا تھا اور پھرسب نے جنوری میں استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس دوران پاکستانی ٹیم کی ذمہ داری الگ الگ سابق کھلاڑیوں کو غیرمستقل طور پر ملی تھی، لیکن پی سی بی کے نئے چیف محسن نقوی کے آنے کے ساتھ ہی مستقل اسٹاف کا اعلان ہوگیا ہے۔
2 سال تک رہیں گے کوچ
پاکستانی ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے گھر میں ہی ٹی-20 سیریز کھیل رہی ہے، جس کے لئے سابق آل راؤنڈراظہرمحمود کو کوچ بنایا گیا تھا۔ گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کے آنے کے بعد بھی اظہرمحمود پاکستانی ٹیم سے جڑے رہیں گے۔ انہیں سبھی فارمیٹ میں اسسٹنٹ کوچ بنایا گیا ہے۔ تینوں کوچ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے 2 سال کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ یعنی اس ورلڈ کپ کے علاوہ آئندہ سال ہونے والی چمپئنزٹرافی اور پھر 2026 کی ٹی-20 ورلڈ کپ تک گیری کرسٹن ٹیم کے کوچ رہیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…