اسپورٹس

IPL 2023:ایم ایس دھونی کے چھکے پر بھی کیمرے پر گمبھیر نظر آئے گوتم گمبھیر! سوشل میڈیا پر شائقین نے حیرت انگیز ردعمل کا اظہار کیا

IPL 2023: آئی پی ایل کے 16ویں سیزن کا چھٹا میچ CSK اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان چنئی کے چیپاک اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں دھونی کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے میں لکھنؤ کو 12 رنز سے شکست دی۔ یہ ایک اعلی اسکورنگ میچ تھا اور دونوں ٹیموں کے بلے بازوں نے گیند بازوں کی جم کر دھنائی کی ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس دوران میچ میں کچھ ایسا ہوا جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر سے پرانی بحث شروع ہوگئی۔

یہ معاملہ مہندر سنگھ دھونی اور ان کے پرانے ساتھی گوتم گمبھیر سے متعلق ہے۔ درحقیقت ماہی (دھونی) نے اس پورے میچ میں صرف 3 گیندیں کھیلیں، جنہیں شائقین کرکٹ کبھی نہیں بھول سکتے۔ دھونی لکھنؤ کے خلاف 20ویں اوور میں بلے بازی کرنے آئے۔ دھونی نے جیسے ہی میدان میں قدم رکھا پورا اسٹیڈیم خوشی سے جھوم اٹھا۔

ایم ایس دھونی نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف مارک ووڈ کی خطرناک گیند پر دو چھکے لگائے اور وہ تیسری گیند پر آؤٹ ہوگئے، لیکن اس دوران لکھنؤ ٹیم کے مینٹور گوتم گمبھیر سنجیدہ ہوگئے۔ سوشل میڈیا پرشائقین انہیں یہ کہہ کر ٹرول کر رہے ہیں کہ ‘میں کیوں ہنسوں، میں سنجیدہ ہوں’، آئیے جانتے ہیں کیا ہے پورا معاملہ-

دھونی کے چھکوں پر گمبھیر کیوں ٹرینڈ کرنے لگے؟

گوتم گمبھیراوردھونی کی محبت تمام دنیا کو معلوم ہے۔ماہی نے چیپاک گراؤنڈ میں دو چھکے لگائے، لوگوں نے گمبھیر کو ٹرول کرنا شروع کردیا۔ اگرچہ گمبھیر نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن ان کا ردعمل شائقین کے لیے کافی تھا۔

مارک ووڈ کے خلاف دو بیک ٹو بیک سکس

چنئی کے شائقین اپنے پسندیدہ کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کی آتشی شکل دیکھنا چاہتے تھے اور انہیں یہ موقع صرف 2 گیندوں میں مل گیا۔ اس کے فوراً بعد دھونی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے اور شائقین سوشل میڈیا پر ماہی کی تعریف کرتے نظر آئے۔ اس کے ساتھ ہی گوتم گمبھیر کے حوالے سے کئی طرح کے میمز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔

ماہی آرمی نے لکھنؤ کو 12 رنز سے ہرایا

لکھنؤ کے کپتان کے ایل راہل نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ چنئی کی اس پچ پر دونوں ٹیموں کے بلے بازوں نے گیند بازوں کی خوب دھنائی کی۔ پہلے چنئی نے لکھنؤ کے سامنے بلے بازی کرتے ہوئے 217 رنز بنائے۔اس کے جواب میں لکھنؤ نے 20 اوورزمیں طوفانی شروعات کی لیکن مڈل آرڈر بلے بازوں کے فلاپ ہونے کی وجہ سے لکھنؤ 7 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز ہی بنا سکی اور سی ایس کے نے میچ 12 رنز سے جیت لیا۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

8 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago