اسپورٹس

Virat Kohli as Captain in 2019: وراٹ کوہلی سے کپتانی چھیننے پر بڑا انکشاف، سال 2019 میں ہوا تھا کچھ ایسا

ہندوستان کے اسٹارکرکٹ وراٹ کوہلی لمبے وقت تک ٹیم انڈیا کی کپتانی کرچکے ہیں۔ وہیں، آئی پی ایل میں وہ رائل چیلنجرس بنگلورو(آرسی بی) کی کمان سنبھال چکے ہیں۔ وراٹ کوہلی نے 2013 میں آرسی بی کی کپتانی سنبھالی تھی اوراس وقت سے لے کر2021 تک وہ ٹیم کے کپتان رہے تھے۔ حالانکہ 2021 میں انہوں نے ورک لوڈ منیجمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا، لیکن اب آرسی بی کے ایک سابق کھلاڑی نے وراٹ کوہلی پرایک بڑا انکشاف کیا ہے۔

وراٹ کوہلی پربڑا انکشاف

رائل چیلنجرس بنگلورو (آرسی بی) کے سابق کپتان وراٹ کوہلی کے کیریئرمیں 2019 کا سال ایک اہم موڑ ثابت ہوسکتا تھا، جب وہ کپتانی سے ہٹائے جانے کے قریب پہنچ گئے تھے۔ یہ انکشاف حال ہی میں انگلینڈ کے سابق کرکٹراورآرسی بی کے سابق کھلاڑی معین علی نے کیا ہے۔ معین علی کے مطابق، اس وقت گیری کرسٹن کے کوچنگ مدت کارکے دوران پارتھیوپٹیل کوآرسی بی کی کپتانی سونپی جانے والی تھی، لیکن کسی وجہ سے یہ منصوبہ آگے نہیں بڑھا۔

معین علی کا حیران کن بیان

معین علی، جو2019 اور2020 میں آرسی بی کے لئے کھیلے تھے، نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ وراٹ کوہلی کی کپتانی پرسوال اٹھائے جا رہے تھے، کیونکہ ٹیم اس وقت مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپا رہی تھی۔ 2016 میں آرسی بی فائنل تک پہنچی تھی، لیکن ٹرافی جیتنے میں ناکام رہی۔ اس کے بعد کے سالوں میں، ٹیم کی کارکردگی اتارچڑھاو سے بھری ہوئی تھی، جس نے کوہلی کی کپتانی پرسوالات اٹھائے تھے۔ اسپورٹس تک کودیئے گئے انٹرویومیں، جب معین علی سے پوچھا گیا کہ کیا پارتھیوپٹیل کوآرسی بی کی کپتانی کے لئے غورکیا گیا تھا، توانہوں نے کہا، “ہاں، مجھے لگتا ہے کہ وہ ریس میں تھے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ تھے۔”

معین علی نے مزید کہا، میرا ماننا ہے کہ پارتھیو کپتان بننے کی قطارمیں تھے۔ ان کے پاس ایک شاندارکرکیٹنگ دماغ تھا۔ اس وقت یہی بحث تھی۔ مجھے نہیں معلوم کہ کیا ہوا یا یہ کیوں نہیں ہوپایا، لیکن مجھے یقین ہے کہ اس کردارکے لئے ان کے نام پرسنجیدگی سے غورکیا گیا تھا۔ ان کے مطابق، گیری کرسٹن کے کوچنگ مدت کے دوران یہ باتیں چل رہی تھیں۔ حالانکہ ایسا نہیں ہوا اوروراٹ کوہلی نے سال 2021 تک اس ٹیم کی کمان سنبھالی اوراسی سال بطورکھلاڑی آرسی بی کے ساتھ خطاب جیتا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

7 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

8 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

8 hours ago