اسپورٹس

FIFA World Cup: کولمبیا نے ناک آؤٹ مرحلے میں بنا لی جگہ، ڈی آر کانگو کو 0-1 سے شکست

میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول دوسرے ہاف میں ڈینیئل مُونوز نے کیا۔ انہوں نے ایک ڈیفلیکٹڈ شاٹ پر گیند کو جال میں پہنچا کر ڈی آر کانگو کے مضبوط دفاع کو توڑ دیا۔ اس سے قبل ڈی آر کانگو کے گول کیپر لیونیل مپاسی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کولمبیا کے کئی یقینی گول بچائے۔

مسلسل دباؤ برقرار رکھا

پہلے ہاف میں کولمبیا نے مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ جیمز روڈریگیز، لوئس ڈیاز اور گستاوو پویرتا کے خطرناک شاٹس کو مپاسی نے بہترین انداز میں روک کر اپنی ٹیم کو نقصان سے بچایا۔ ڈینیئل مُونوز نے بھی کئی مواقع پیدا کیے، تاہم پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

یوآن ویسا کا ہیڈر بھی گول پوسٹ تک نہ پہنچ سکا

دوسری جانب ڈی آر کانگو کو بھی گول کرنے کے چند اچھے مواقع ملے، لیکن وہ ان سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی۔ ایڈو کایمبے کا ایک طویل فاصلے کا شاٹ ہدف سے باہر چلا گیا، جبکہ یوآن ویسا کا ہیڈر بھی گول پوسٹ تک نہ پہنچ سکا۔دوسرے ہاف میں کولمبیا نے مزید جارحانہ کھیل پیش کیا اور مسلسل حریف کے دفاع پر دباؤ ڈالا۔ لوئس ڈیاز نے گول کا ایک سنہری موقع بنایا، لیکن ایک بار پھر مپاسی نے عمدہ سیو کر کے انہیں کامیاب نہ ہونے دیا۔ڈی آر کانگو کے مضبوط دفاع کو دیکھتے ہوئے ایک وقت ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ میچ بغیر کسی نتیجے کے برابر رہے گا، لیکن 76ویں منٹ میں ڈینیئل مُونوز نے بالآخر گول کر کے کولمبیا کو 0-1 کی برتری دلا دی۔میچ کے دوران لوئس ڈیاز کے دو گول آف سائیڈ قرار دیے گئے، جس کے باعث کولمبیا اپنی برتری مزید نہ بڑھا سکا۔ اس کے باوجود ٹیم نے اپنی ایک گول کی برتری برقرار رکھی اور ڈی آر کانگو کو واپسی کا کوئی موقع نہیں دیا۔

دو میچ جیت کر ٹاپ ٹو میں جگہ

اس فتح کے ساتھ کولمبیا نے گروپ مرحلے میں اپنے ابتدائی دو میچ جیت کر ٹاپ ٹو میں جگہ تقریباً یقینی بنا لی ہے۔ ٹیم کے اب 6 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ کولمبیا اپنا اگلا میچ 28 جون کو پرتگال کے خلاف کھیلے گا، جو گروپ کی پہلی پوزیشن کے تعین میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

4 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

5 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

6 hours ago