اسپورٹس

Bollywood News: اکشے کمار کا دلچسپ انکشاف، مداح کی گاڑی پر کیا ڈانس، احمد خان نے بھی شیئر کر دیے اپنے تجربات

 حال ہی میں کوریوگرافر اور فلم ساز احمد خان اور اداکار اکشے کمار نے اپنے ماضی کے کچھ یادگار تجربات شیئر کیے۔دراصل دونوں اپنی آنے والی فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے آئی اے این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے پرانی فلموں کی ڈارک کامیڈی اور فنکاروں کے کام کرنے کے انداز پر بات کی۔ اکشے کمار نے اپنی فلم “افلاطون” کی شوٹنگ سے جڑا ایک دلچسپ واقعہ بھی سنایا۔

احمد خان نے کہا، “فلم ‘جانے بھی دو یارو’ ایک ایسی فلم تھی جس کی پوری کہانی ایک لاش کے گرد گھومتی تھی۔ ہم سب اس فلم کو دیکھ کر بہت ہنستے تھے۔ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ فلم ساز آج کل ایسی فلمیں بنانے سے کیوں گھبراتے ہیں۔ اس قسم کی ڈارک کامیڈی آج بھی ناظرین کو اتنا ہی محظوظ کر سکتی ہے جتنا پہلے کرتی تھی، لیکن اب ایسے موضوعات پر بہت کم فلمیں بنتی ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا، “پہلے کے دور میں فنکار بالکل نئے ہوتے تھے۔ ہمیں انہیں ابتدا سے تربیت دینی پڑتی تھی اور اداکاری کی بنیادی سمجھ بوجھ سکھانی پڑتی تھی، پھر انہیں سیٹ پر تیار کیا جاتا تھا۔ لیکن آج کل کے اداکار پہلے سے تربیت یافتہ ہو کر آتے ہیں۔ فلم انڈسٹری میں یہ تبدیلی وقت کے ساتھ قدرتی طور پر آئی ہے۔”

اسی گفتگو میں اکشے کمار نے آج کے اداکاروں کے حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا، “آج کے فنکار بڑے خطرات مول لینے سے گریز کرتے ہیں۔ خطرے سے میری مراد ملٹی اسٹارر فلموں میں کام کرنا ہے۔ میں ہاتھ جوڑ کر ان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ملٹی اسٹارر فلموں کا حصہ بنیں۔”

اکشے کمار نے اپنی فلم “افلاطون” کے مشہور گانے سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا، “جس گاڑی پر میں ‘افلاطون’ گانے میں ڈانس کر رہا تھا، وہ کرائے پر لی گئی گاڑی نہیں تھی۔ وہ ایک شخص کی گاڑی تھی جو وہاں سے گزر رہا تھا اور میرا مداح تھا۔ میں نے اس سے پوچھا، ‘کیا میں پانچ منٹ کے لیے آپ کی گاڑی پر ڈانس کر سکتا ہوں؟’ اس نے فوراً اجازت دے دی اور یوں وہ منظر شوٹ کیا گیا۔”

انہوں نے اسی گانے کی شوٹنگ سے جڑا ایک اور مزاحیہ واقعہ بھی بیان کیا۔ اکشے کمار نے کہا، “ہم نے کئی مقامات پر بغیر اجازت شوٹنگ کی۔ اکثر ہمیں اندر جانے سے روک دیا جاتا تھا۔ ایک بار ہم نے ایک عمارت کے اندر شوٹنگ کی تو وہاں کا چوکیدار ہمیں بھگانے کے لیے دوڑتا ہوا آ گیا۔ وہ منظر بھی گانے میں شامل ہے۔ یہ سب اچانک ہوا تھا، لیکن بعد میں وہی سین فلم کا حصہ بن گیا۔”

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

PM Modi On Digital India: ریڑھی والے سے لے کر کار شوروم تک، سب کے لیے ایک جیسا پیمنٹ سسٹم! پی ایم مودی نے دنیا کو دکھائی ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت

بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…

55 minutes ago

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

1 hour ago

Finance Minister Nirmala Sitharaman: ایل ٹی سی جی ٹیکس پر نرملا سیتارمن نے کیا کہا؟ کیا حکومت چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے ایل ٹی سی جی ٹیکس کو کرے گی ختم ؟

وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…

2 hours ago

Eat Biryani Only from Hindu Shop: بریانی ہندوؤں کی دکانوں سے ہی کھائیں، درگا پوجا سے پہلے مغربی بنگال میں پوسٹر تنازع

’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…

3 hours ago