Sai Sudarshan: ہم بات کررہے ہیں سائی سدرشن کی، آئی پی ایل جیسے بڑے پلیٹ فارم پر کھیلنا کوئی آسان نہیں ہے، لیکن چھوٹی سی عمر یعنی 21 سال کے گجرات ٹائٹنز کھلاڑی نے جس انداز سے اپنے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ یہ نوجوان کھلاڑی اپن دم پر کھیل کے رخ کو پلٹنے کا دم خم رکھتا ہے۔ دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل 2023 کا آغاز بہت ہی دھوم دھام سے کیا ہے۔ ٹیم نے لگاتار دو میچ میں جیت حاصل کی ہے ۔
جب گجرات کی ٹیم لڑکھڑائی تو 21 سالہ بلے باز سائی سدرشن نے اپنی ٹیم کومیچ جیتا کر ہی دم لیا۔ ہر کوئی اس کھلاڑی کی کارکردگی کے تعریف کرتے ہوئے نہیں تھکتا ہے ۔ یہاں تک کہ کپتان ہاردک پانڈیا نے بھی میچ کے بعد سائی کی زبردست تعریف کی۔ ہر کوئی مانتا ہے کہ یہ کھلاڑی فرنچائز کا مستقبل کا اسٹار ہے۔
کون ہے ہندوستانی کرکٹ کا مستقبل کا یہ اسٹار؟
سدرشن کے والدین کا بھی بیک گراونڈ بھی کھیلوں کا رہا ہے۔ ان کے والد بھردواج ایک ایتھلیٹ رہ چکے ہیں اور جنوبی ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ ان کی والدہ کا نام اوشا بھردواج ہے اور وہ والی بال میں تمل ناڈو کی نمائندگی کر چکی ہیں۔
کھیل سائی کے خون میں بسا ہوا ہے
تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے سائی سدرشن کے خاندان کو شروع سے ہی کھیلوں میں بہت دلچسپی تھی۔ وہ اپنے خاندان کے پہلے کھلاڑی نہیں ہیں جنہوں نے کھیلوں کی دنیا میں سرخیاں بٹوری ہیں۔ ان کے والدین کا تعلق بھی کھیلوں کی دنیا سے ہے۔ سائی کے والد ایک کھلاڑی تھے۔ انہوں نے ڈھاکہ میں منعقدہ ساؤتھ ایشین گیمز میں بھی ہندوستان کی نمائندگی کی۔ اس کے علاوہ ان کی والدہ ریاستی سطح کی والی بال کھلاڑی رہ چکی ہیں۔
دہلی کیپٹلس کے خلاف کھیلے گئےمیچ میں وننگ اننگز
سائی نے خود دہلی کیپٹلس کے خلاف زبردست اننگز کھیل کر اپنے خاندان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ سدرشن نے 48 گیندوں پر 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں ان کے بلے سے چار چوکے اور دو چھکے بھی نظر آئے۔ ان کی اس اننگز کی وجہ سے انہیں میچ کے بعد پلیئر آف دی میچ کے خطاب سے بھی نوازا گیا۔
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…