اسپورٹس

T20 World Cup: فرحان اور فخر زمان کی تاریخی شراکت، ٹی20 ورلڈ کپ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم

پلے کیلے: ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے  اہم مقابلے میں پاکستانی اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے تاریخ رقم کر دی۔ دونوں بلے بازوں نے ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت قائم کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرنے میدان میں اتری پاکستانی ٹیم کو فرحان اور فخر زمان نے شاندار آغاز فراہم کیا۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لیے صرف 15.5 اوورز میں 176 رنز کی زبردست شراکت قائم کی، جو ٹی20 عالمی کپ کی تاریخ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ بن گئی۔

فخر زمان نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے محض 42 گیندوں پر 84 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں شاندار چوکے اور چھکے شامل تھے۔ دوسری جانب صاحبزادہ فرحان نے عمدہ فارم برقرار رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ کی اپنی دوسری سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 60 گیندوں پر 100 رنز بنائے، جس میں 9 چوکے اور 5 بلند و بالا چھکے شامل رہے۔

پاکستانی اوپننگ جوڑی کے سامنے سری لنکن گیندباز مکمل طور پر بے بس دکھائی دیے۔ تاہم دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی مڈل آرڈر دباؤ کا شکار نظر آیا اور ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی۔

شاداب خان صرف 7 رنز بنا سکے جبکہ محمد نواز بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ کپتان سلمان آغا بھی کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے۔ وکٹ کیپر بلے باز عثمان خان نے مختصر مگر تیز اننگز کھیلتے ہوئے 4 گیندوں پر 8 رنز اسکور کیے۔

فرحان اور فخر کی تاریخی شراکت کی بدولت پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا، جو ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔

سری لنکا سے جیتنے کے باوجود پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر

ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کا سفر اختتام کو پہنچ گیا۔ پلے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اہم مقابلے میں سری لنکا کے خلاف 5 رنز سے سنسنی خیز فتح حاصل کرنے کے باوجود پاکستان سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہ کر سکا، جبکہ نیوزی لینڈ نے آخری چار ٹیموں میں اپنی جگہ بنا لی۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 213 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز ہی بنا سکی۔ حالانکہ، پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے سری لنکا کو 147 یا اس سے کم اسکور پر روکنا ضروری تھا، جو ممکن نہ ہو سکا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Commonwealth Kabaddi Championship 2026: کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ 2026، بھارتی مرد و خواتین ٹیموں نے نائجیریا کو بری طرح دی شکست

بھارتی مردوں نے 50-23 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ خواتین ٹیم نے نائجیریا کو 38-10…

4 hours ago

‘Lakhpati Didi’ Scheme: لکھ پتی دیدی اسکیم سے سنور رہی ہے دیہی خواتین کی زندگی، خود کفالت کی جانب بڑھ رہے قدم

مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں لکھ پتی دیدی اسکیم کے مثبت نتائج سامنے آ…

4 hours ago