بین الاقوامی

Khamenei’s death in Israeli-American attack: اسرائیل اور امریکی حملے میں آیت اللہ خامنہ ای کی موت، ایران میں 40 روزہ قومی سوگ کا اعلان

مشرقِ وسطیٰ سے موصول ہونے والی چونکا دینے والی خبروں کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ایرانی میڈیا رپورٹس، خصوصاً تسنیم اور فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ہفتے کے روز اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے کیے گئے شدید فضائی حملوں میں خامنہ ای کا ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق اس حملے میں 86 سالہ آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ ان کے خاندان کے چار دیگر افراد بھی جاں بحق ہوئے، جن میں ان کی بیٹی، داماد، پوتی اور بہو شامل ہیں۔

ملک بھر میں 40 دن کے سوگ کا اعلان

سپریم لیڈر کی ہلاکت کے بعد ایران میں صورتحال انتہائی غیر یقینی بتائی جا رہی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں 40 دن کے قومی سوگ اور سات دن کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایسے ویڈیوز بھی سامنے آئے ہیں جن میں بعض مقامات پر لوگ خامنہ ای کی موت پر جشن مناتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ایرانی نژاد کارکن مسیح علی نژاد نے ایسی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اسے ’’نئے دور کی شروعات‘‘ قرار دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کارروائی کو ’’انصاف‘‘ قرار دیتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ تاریخ کے سب سے سخت حکمرانوں میں شمار ہونے والے خامنہ ای مارے گئے ہیں اور یہ ایران کے عوام اور پوری دنیا کے لیے انصاف ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی اشارہ دیا کہ انہیں معلوم ہے کہ خامنہ ای کے بعد ایران کی قیادت کون سنبھال سکتا ہے۔ حالانکہ، انہوں نے کسی نام کا اعلان نہیں کیا۔

200 ہلاکتیں، 740 سے زائد زخمی

اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ فوجی آپریشن کے نتیجے میں ایران کے کم از کم 10 بڑے شہر شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ایران کی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے مطابق اب تک 200 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 740 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔ ایک افسوسناک واقعے میں میزائل حملے کے باعث ایک اسکول کی 85 طالبات کی بھی موت ہو گئی۔ اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حملوں میں ایران کے تقریباً 40 اعلیٰ فوجی اور انتظامی عہدیدار بھی مارے گئے۔

ایران کا سخت جوابی حملہ

حملوں کے جواب میں ایران نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل پر تقریباً 400 میزائل داغنے کا دعویٰ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق قطر، کویت، اردن، بحرین اور متحدہ عرب امارات میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی کارروائی کے دوران دبئی میں پام ہوٹل اینڈ ریزورٹ اور برج خلیفہ کے قریب ڈرون حملوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

اقوام متحدہ کی تشویش

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ان حملوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ کشیدگی خطے کو ایسے خطرناک مرحلے تک لے جا سکتی ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں ہوگی۔ ادھر جلاوطن ایرانی ولی عہد رضا پہلوی نے ایرانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ متحد ہو کر اس تاریخی تبدیلی کے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

2 hours ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

3 hours ago

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

13 hours ago