-بھارت ایکسپریس
ورلڈ کپ کی تاریخ میں اب تک محض چارہی ایسے طوفانی بلے باز ہوئے ہیں، جنہوں نے محض ایک میچ میں 10 سے زیادہ چھکے لگائے ہیں۔ ورلڈ کپ 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف مقابلے میں پاکستان کے فخرزماں نے 11 چھکے لگا دیئے۔ حالانکہ وہ پہلے ایسے کھلاڑی نہیں ہیں، جنہوں نے ورلڈ کپ کے ایک میچ میں 10 سے زیادہ چھکے لگائے ہیں۔
فخرزماں کے پہلے بھی تین ایسے طوفانی بلے باز ہوئے ہیں، جنہوں نے ورلڈ کپ جیسے کرکٹ کے سب سے بڑے انعقاد میں ایک میچ کے دوران 10 سے زیادہ چھکے لگائے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے سلامی بلے باز مارٹن گپٹل نے ورلڈ کپ 2015 میں ورلڈ کپ کے ایک مقابلے میں 10 سے زیادہ چھکے لگائے تھے۔ کرس گیل نے زمبابوے کے خلاف 16 چھکوں کی بارش کی تھی۔
ویسٹ انڈیز کے کرکٹرکرس گیل کا نام بھلا اس فہرست سے کیسے باہر رہ سکتا ہے۔ انہوں نے بھی 2015 میں ورلڈ کپ کے ایک مقابلے میں 10 سے زیادہ چھکے لگائے تھے۔ کرس گیل نے زمبابوے کے خلاف 16 چھکوں کی بارش کی تھی۔ اس فہرست میں پہلے نمبر پر سابق انگلش کپتان ایان مورگن ہیں۔ ایان مورگن نے ورلڈ کپ 2019 میں افغانستان کے خلاف طوفانی اننگ کھیلتے ہوئے 17 چھکے لگائے تھے۔
-بھارت ایکسپریس
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…