اسپورٹس

Indian hockey team will get Rs 10 lakh each: بھارتی ہاکی ٹیم کو بڑی کامیابی پر انعام، ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 10-10 لاکھ روپے، وزیراعلیٰ نتیش کمار کا بڑا اعلان

پٹنہ— ایشیا کپ 2025 ہاکی ٹورنامنٹ جیتنے والی بھارتی مرد ہاکی ٹیم کو بہار حکومت کی جانب سے اعزاز سے نوازا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اعلان کیا ہے کہ ہر کھلاڑی کو 10 لاکھ روپے جبکہ معاون عملے کے ہر رکن کو 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

راجگیر میں تاریخی جیت

اتوار کو راجگیر کے اسٹیٹ اسپورٹس اکیڈمی کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بھارت نے جنوبی کوریا کو چار-ایک سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا۔ اس شاندار جیت کے بعد بہار حکومت نے کھلاڑیوں اور عملے کو مالی انعام دینے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے پیر کو اعلان کیا کہ یہ قدم کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں مزید بہتر کارکردگی پر ابھارنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ کا پیغام

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وزیراعلیٰ نتیش کمار نے لکھا کہ ’’بھارتی ہاکی ٹیم نے راجگیر میں واقع ریاستی اسپورٹس اکیڈمی-کم-بہار اسپورٹس یونیورسٹی کے کیمپس میں پہلی بار منعقدہ ہیرو ایشیا کپ 2025 میں شاندار جیت درج کرکے پورے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ہیرو ایشیا کپ 2025 جیتنے والی ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور معاون عملے کی حوصلہ افزائی کے لیے ریاستی حکومت نے اعزازیہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہیرو ایشیا کپ 2025 کی فاتح ہندوستانی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 10 لاکھ روپے اور ہر معاون اسٹاف کو 5 لاکھ روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔ بھارتی ہاکی ٹیم کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات۔‘‘

ٹیم انڈیا نے عالمی کپ کیلئے کیا کوالیفائی

ایشیا کپ 2025 پہلی بار راجگیر میں منعقد ہوا۔ اس جیت کے ساتھ بھارتی ٹیم نے اگلے سال بیلجیم اور نیدرلینڈ میں 14 سے 30 اگست تک ہونے والے ایف آئی ایچ ورلڈ کپ کے لیے براہِ راست کوالیفائی کر لیا ہے۔ بھارت اس سے قبل 2017 میں ڈھاکا، 2007 میں چنئی اور 2003 میں کوالالمپور میں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت چکا ہے۔ اس بار کی جیت اس لیے بھی خاص ہے کہ یہ بہار میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں حاصل ہوئی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

7 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

8 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

8 hours ago