ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر-8 مرحلے میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کرکٹ ٹیم کو 51 رنز سے شکست دے کر مرحلے کا کامیاب آغاز کیا۔ پلے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ کے 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 16.4 اوورز میں صرف 95 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کے گیند بازوں کے سامنے سری لنکن بلے باز زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی۔ سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے سب سے زیادہ 30 رنز اسکور کیے، تاہم انہیں دوسرے بلے بازوں کا ساتھ نہ مل سکا۔ کمندو مینڈس نے 13 رنز کا اضافہ کیا جبکہ دنتھ ویلالاگے 10 رنز بنا سکے۔
انگلینڈ کے گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی
انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس نے چار اوورز میں 22 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جوفرا آرچر اور لیام ڈاسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عادل رشید نے 3.4 اوورز میں صرف 13 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس فتح کے ساتھ انگلینڈ سپر-8 کے دوسرے گروپ میں سرفہرست پہنچ گیا ہے۔ اس سے قبل ٹاس ہار کر بیٹنگ کرنے والی انگلینڈ کی شروعات اچھی نہ رہی۔ جوس بٹلر صرف 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ جیکب بیتھل 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ٹام بینٹن کا خراب فارم اس میچ میں بھی برقرار رہا اور وہ 6 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ کپتان ہیری بروک بھی 14 رنز تک محدود رہے۔ سیم کرن نے 11 رنز کا تعاون دیا جبکہ ول جیکس نے 14 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔
فل سالٹ کی ذمہ دارانہ اور جارحانہ اننگز
مشکل صورتحال میں فل سالٹ نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور 40 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز اسکور کیے۔ سری لنکا کی جانب سے دنتھ ویلالاگے نے 4 اوورز میں 26 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ دلشان مدوشنکا اور مہیش تھیکشنا نے دو-دو وکٹیں حاصل کیں، تاہم ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو ایس آئی آر کے معاملے پر مسلسل حکومت اور…
آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ توانائی کی درآمد پر انحصار کرنے والے…
ابھیجیت دیپکے نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جنتر منتر ملک کی ملکیت ہے اور…
ووٹ چوری کے الزامات اور ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے…
بے موسم بارش نے جہاں ایک طرف کسانوں کی تشویش بڑھا دی ہے، وہیں دوسری…
سی جے پی کے لیڈر ابھجیت دیپکے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا…