قومی

PM Modi’s Israel visit important: وزیراعظم نریندر مودی کا اسرائیل دورہ اہم، 25 فروری سے شروع ہوگا دو روزہ سرکاری دورہ، اقتصادی، سفارتی اور سکیورٹی تعاون کو نئی سمت ملنے کی امید

تل ابیب: وزیراعظم نریندر مودی بدھ کے روز دو روزہ سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچیں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس دورے کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سفارتی اور سکیورٹی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے خاص طور پر ہائی ٹیک، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور کوانٹم ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ اس سے بھارت-اسرائیل تعلقات کو نئی سمت ملے گی۔ بنیامین نیتن یاہو نے یہ باتیں اپنے ہفتہ وار کابینہ اجلاس میں کہیں۔ انہوں نے کہا: ’’تعاون کا ایک اور اہم شعبہ میری خصوصی توجہ کا مرکز ہے۔ ہم ہائی ٹیک، اے آئی اور کوانٹم کے میدان میں شراکت داری کو آگے بڑھائیں گے۔‘‘ طے شدہ پروگرام کے مطابق وزیراعظم مودی دوپہر کے وقت کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمنٹ) سے خطاب کریں گے۔ دونوں رہنما یاد واشم (عالمی ہولوکاسٹ یادگار مرکز) کا بھی دورہ کریں گے اور یروشلم میں ایک اختراعی تقریب میں شرکت کریں گے۔

انتہاپسندی کے خلاف مشترکہ محاذ کی بات

نیتن یاہو نے بھارت کے ساتھ مل کر انتہاپسندی کے خلاف ایک مضبوط گروپ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل مشرق وسطیٰ اور اس کے اطراف ایک ایسا نظام قائم کرنا چاہتا ہے جو مختلف اتحادی ممالک پر مشتمل ہو۔ ان کے مطابق اس اتحاد میں بھارت، یونان، قبرص اور بعض عرب، افریقی اور ایشیائی ممالک شامل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقصد ایسے ممالک کی ایک دھری تشکیل دینا ہے جو انتہاپسند قوتوں کے برعکس مشترکہ چیلنجز اور اہداف کو یکساں نظر سے دیکھتے ہوں۔

باہمی تعاون سے مستقبل مضبوط بنانے کا عزم

نیتن یاہو نے کہا کہ مختلف ممالک کے الگ الگ نقطۂ نظر کے باوجود باہمی تعاون سے مثبت نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں، جو مستقبل کو مضبوط بنانے میں مددگار ہوں گے۔ انہوں نے 15 فروری کو یروشلم میں بڑے امریکی-یہودی تنظیموں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھی کہا تھا کہ دونوں وزرائےاعظم ہر طرح کے تعاون پر بات چیت کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی 25 فروری کو اپنے دو روزہ دورے کا آغاز کریں گے۔ وہ تقریباً نو سال بعد اسرائیل جا رہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے 2017 میں اسرائیل کا تاریخی دورہ کیا تھا، جو کسی بھی بھارتی وزیراعظم کا پہلا دورہ تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

7 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

7 hours ago