اسپورٹس

ENG vs AFG: افغانستان نے انگلینڈ کو دیا 326 رنز کا ہدف ، ابراہیم زدران نے بنائے 177 رنز

ENG vs AFG: چیمپئنز ٹرافی 2025 کے آٹھویں میچ میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 325 رنز بنائے ہیں۔ اب انگلینڈ کو سیمی فائنل کی دوڑ میں بنے رہنے کے لیے 326 رنز بنانے ہوں گے۔ افغان ٹیم کے سب سے بڑے ہیرو ابراہیم زدران رہے جنہوں نے 177 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ کپتان حشمت اللہ شاہدی، محمد نبی اور عظمت اللہ عمرزئی نے بھی مختصر اننگز کھیل کر ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچایا۔ انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ شروع میں بالکل اچھا ثابت نہیں ہوا کیونکہ 37 کے سکور پر افغان ٹیم نے 3 وکٹیں گنوادیں۔ اس کے بعد ابراہیم زدران نے کپتان حشمت اللہ شاہدی کے ساتھ مل کر 104 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی میچ میں واپسی کرائی۔ شاہدی نے 40 رنز بنائے۔ اس کے بعد زدران نے عظمت اللہ عمرزئی کے ساتھ مل کر 72 رنز کی اور آخر میں محمد نبی کے ساتھ 111 رنز کی تیز شراکت داری کی۔

ابراہیم زدران نے تاریخ رقم کر دی

ابراہیم زدران نے اس میچ میں 177 رنز کی اننگز کھیل کر کئی ریکارڈ بنائے۔ وہ چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں افغانستان کے لیے سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ زدران نے 177 رنز کی اننگز میں 12 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں- Pakistan Out From Champions Trophy: پاکستان کو لگا بڑا جھٹکا،چمپئنز ٹرافی سےمیزبان پاکستان ہوگیا باہر،انڈیا اور نیوزی لینڈپہنچی سیمی فائنل

یہ وہی گراؤنڈ ہے جس پر انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 351 رنز کا تاریخی اسکور کیا تھا۔ جواب میں آسٹریلیا نے جوش انگلش کی 120 رنز کی سنچری کی بدولت یہ میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔ انگلینڈ اور افغانستان چیمپئنز ٹرافی 2025 میں اپنے پہلے میچ ہار چکے ہیں۔ سیمی فائنل کی دوڑ میں زندہ رہنے کے لیے دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ جیتنا بہت ضروری ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

RBI E Rupee Alternative To UPI: نہ نقد رقم کا جھنجھٹ، نہ ایم ڈی آر کا خوف، کیا ہے آر بی آئی کا متبادل یو پی آئی؟

ای روپے کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی قبول کرنے والے دکانداروں کو بینک چارجز سے بچنے…

1 hour ago

UP Politics 2027: عمران مسعود کی تاج پوشی: مسلم آؤٹ ریچ یا اکھلیش یادو کو براہِ راست پیغام؟

اتر پردیش میں کانگریس کی نئی تنظیمی حکمت عملی، مسلم ووٹوں، سیٹوں کی تقسیم اور…

2 hours ago