اسپورٹس

Empty stadium for very first match speaks: خالی پڑی کرسیوں کے بیچ انتہائی بے رنگ انداز میں کرکٹ عالمی کپ مقابلے کاآغاز،شائقین کی عدم دلچسپی سے ہر کوئی حیران

آج سے کرکٹ عالمی کپ کا مقابلہ شروع ہوچکا ہے۔ کرکٹ کے تمام فارمٹ میں یہ مقابلہ سب سے بڑا اور سب سے زیادہ اہمیت کےحامل مانا جاتا ہے،لیکن آج ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم بی سی سی آئی کا منہ چڑاتا نظرآیا۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان مقابلے میں شائقین کی نہایت قلیل تعداد میچ دیکھنے پہنچی۔کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا پہلا میچ  گجرات کے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا،لیکن اسٹیڈیم میں خالی کرسیاں دیکھ کر شائقین مایوسی اور تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں شامل کرکٹ کا عالمی میلہ ہندوستان میں سج گیا ہے جہاں دُنیا کی 10 بہترین ٹیمیں ایک ٹرافی حاصل کرنے کے لیے مدمقابل ہیں۔میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں اور مقابلہ کافی دلچسپ تھا ۔تاہم آج ورلڈ کپ کا پہلا میچ شروع ہوتے ہی سوشل میڈیا پر اسٹیڈیم میں خالی کرسیوں کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونا شروع ہوگئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صرف چند شائقین میچ دیکھنے کے لیے موجود ہیں اور باقی تمام کرسیاں خالی ہیں۔احمد آباد کا نریندر مودی اسٹیڈیم دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم ہے جہاں ایک لاکھ سے زائد شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ لیکن سب سے بڑے اسٹیڈیم میں سب سے بڑے مقابلے کے آغاز پر ایسی تصویریں آنا،آئی سی سی کے درد سر کو بڑھا سکتا ہے۔چونکہ لوگوں کے نہ آنے پر عوامی عدم دلچسپی اس بڑے مقابلے کے رنگ کوپھیکا کرسکتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرکے طرح طرح کے سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

سماجی میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صارف فرید خان نے لکھا کہ ’خالی اسٹیڈیم اور عدم دلچسپی، یہ لوگ ایشیا کپ کی میزبانی کا مطالبہ کر رہے تھے لیکن یہ تو ورلڈ کپ ہے، اگر یہ آئی پی ایل کا افتتاحی میچ ہوتا تو اسٹیڈیم بھرا ہوا ہوتا، بھارت نے ورلڈ کپ کا پہلا میچ احمد آباد میں کیوں رکھا؟ کیا ملا اس سے؟ وہیں سابق پاکستانی کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ پڑوسیوں کو ویزے دے دیں اسٹیڈیم خالی نہیں رہیں گے، فینز کو آنے دیں اپنے فینز کو بھی آنے دیں اور پڑوسیوں کے فینز کو بھی آنے دیں۔انھوں نے کہا کہ میرے خیال سے ویک اینڈ پر میچ ہونا چاہیے تھا۔

کامران اکمل نے کہا کہ افتتاحی تقریب نہ ہونے کی وجہ سے شائقین میچ دیکھنے نہیں آئے، اسٹیڈیم خالی ہونا تھا تو آدھا گراؤنڈ شادی کے لیے ہی دے دیتے۔خالی اسٹیڈیم دیکھ کر ویریندر سہواگ نے بھی شائقین میں مفت ٹکٹس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا، انھوں نے کہ بھارت کے میچز کے علاوہ دیگر میچز میں اسکول اور کالجز کے بچوں کا بلایا جائے۔کرکٹ لیجنڈ سچن تندولکر کی افتتاحی میچ کے لیے آمد بھی بھی شائقین کو گراؤنڈ میں نہ لاسکی۔میچ کے لیے خواتین کو 40 ہزار فری ٹکٹیں تقسیم کیئےگئے تھے مگر پھر بھی بھیڑ جمع نہ ہوسکی۔ انگلش ویمن کرکٹر ڈینی وائٹ نے ٹوئٹ کیا کہ شائقین کہاں ہیں۔ ہندوستانی صحافی امت نے لکھا کہ خالی اسٹڈیم کے پیچھے جے شاہ کی لالچ اور انا ہے۔واضح رہے کہ خالی کرسیوں نے آئی سی سی عالمی کپ کے لیے بھارتی بورڈ کے انتظامات اور شائقین کی میچز میں عدم دلچسپی پر سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔کونوے اور روندرا نے برطانوی باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی اور 36.2 اوورز میں مطلوبہ ہدف 283 پورا کرلیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

3 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

4 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

4 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

5 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

5 hours ago