اسپورٹس

FIFA World Cup 2026: محمد صلاح کا کمال فیفا ورلڈ کپ میں 92 سال بعد مصر کو ملی   جیت ، نیوزی لینڈ کو 1-3 سےدی شکست

 نئی دہلی :فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ جی کے ایک اہم مقابلے میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے شکست دے دی۔ 92 سال اور 25 دن قبل ورلڈ کپ میں ڈیبیو کرنے والی مصری ٹیم کی یہ عالمی کپ کی تاریخ میں پہلی فتح ہے۔

محمد صلاح نے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی

مصر کی تاریخی کامیابی کے ہیرو اسٹار فٹبالر محمد صلاح رہے، جنہوں نے نہ صرف ٹیم کے لیے فیصلہ کن گول اسکور کیا ،بلکہ ورلڈ کپ کے دو مختلف ایڈیشنزمیں گول کرنے والے مصر کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔صلاح نے 34 سال اور 9 دن کی عمر میں گول کرکے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کیا۔ وہ مصر کی جانب سے ورلڈ کپ میں گول کرنے والے معمر ترین کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے یہ اعزاز مجدی عبدالغنی سے چھین لیا، جنہوں نے 1990 کے ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کے خلاف 30 سال اور 320 دن کی عمر میں گول کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی شاندار شروعات

میچ کے آغازسے ہی نیوزی لینڈ نے جارحانہ انداز اپنایا اور 15ویں منٹ میں برتری حاصل کر لی۔ فن سرمن نے کارنرکک پرشاندارہیڈر کے ذریعے گیند کو جال میں پہنچا کراپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلا دی۔اس گول کے بعد بھی نیوزی لینڈ نے دباؤ برقرار رکھا اور پہلے ہاف میں مصر کو واپسی کا کوئی خاص موقع نہیں دیا۔ یہ پہلی بار تھا کہ مصر کسی ورلڈ کپ میچ میں ہاف ٹائم تک خسارے میں تھا۔

دوسرے ہاف میں مصر کی زبردست واپسی

وقفے کے بعد مصری ٹیم نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اتری اور مسلسل حملے شروع کردیے۔ محمد صلاح اور امام عاشور نے کئی مواقع پیدا کیے، تاہم نیوزی لینڈ کے گول کیپرنے عمدہ بچاؤ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری پر برقرار رکھا۔دوسری جانب مصری گول کیپر مصطفیٰ شوبر نے بھی اہم سیوز کرکے ٹیم کو میچ میں بنائے رکھا۔

مصر کو 58ویں منٹ میں کامیابی ملی

مصر کو 58ویں منٹ میں کامیابی ملی جب زیکو نے فری ہیڈر کے ذریعے گول کرکے اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔صرف 9 منٹ بعد محمد صلاح نے اپنی عالمی معیار کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک خوبصورت ٹیم موو کے بعد نیچے کی جانب زبردست شاٹ لگایا اور مصر کو 1-2 کی برتری دلا دی۔ یہ گول میچ کا فیصلہ کن موڑ ثابت ہوا۔میچ کے آخری لمحات میں نیوزی لینڈ نے واپسی کی کوشش کی، لیکن مصر کے مضبوط دفاع نے اسے ناکام بنا دیا۔ پھر 82ویں منٹ میں ٹریزیگیٹ نے تیسرا گول اسکور کرکے مصر کی تاریخی فتح پر مہرثبت کر دی۔

 محمد صلاح کی قیادت میں مصری ٹیم نے ثابت کر دیا

اس فتح کے ساتھ مصر نے نہ صرف ورلڈ کپ 2026 میں اپنی مہم کو مضبوط کیا بلکہ عالمی کپ کی تاریخ میں اپنی پہلی کامیابی بھی درج کروا دی۔ محمد صلاح کی قیادت میں مصری ٹیم نے ثابت کر دیا کہ وہ اس ٹورنامنٹ میں بڑے حریفوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

3 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

3 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

3 hours ago